آئی پی ایل 2020: زخمی امت مشرا کی جگہ دہلی کیپٹلز میں پروین دوبے کی انٹری

اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے پروین نے کرناٹک پریمیر لیگ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 16-2015 کے سیزن میں بیلگاوی پینتھرس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 6.89 کے اکونومی ریٹ سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: دہلی کیپٹلز نے امت مشرا کی جگہ بقیہ سیزن کے لئے لیگ اسپنر پروین دوبے کو شامل کیا ہے جو انجری کے سبب آئی پی ایل 13 سے باہر ہوگئے تھے۔ پروین پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود ہیں۔ 27 سالہ پروین کو رائل چیلنجرز بنگلور نے اپنی ٹیم میں 2016 کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں لیا تھا لیکن وہ کوئی میچ کھیلے بغیر ہی دو سیزن کے بعد ریلیز ہوگئے تھے۔

اعظم گڑھ میں پیدا ہونے والے پروین نے کرناٹک پریمیر لیگ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 16-2015 کے سیزن میں بیلگاوی پینتھرس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 6.89 کے اکونومی ریٹ سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں کرناٹک کی طرف سے کھیلا اور ٹی ٹوئنٹی میں 19.12 کی اوسط سے 16 وکٹیں لیں۔ قابل ذکر ہے کہ امت مشرا کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں آئی پی ایل کے بقیہ سیزن سے باہر کردیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔