آئی پی ایل 2020: پڈکل کی ہر طرف ہو رہی تعریف، گانگولی نے بتایا 'خوشگوار احساس'

پیر کے روز حیدر آباد کے خلاف بنگلور کے سلامی بلے باز پڈیکل نے اپنے آئی پی ایل ڈیبیو میں 8 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں میں 56 رنز بنائے اور اپنی بہترین اننگز سے سب کو حیران کردیا۔

دیودت پڈکل، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
دیودت پڈکل، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

تنویر

نئی دہلی: رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے سلامی بلے باز دیودت پڈکل کی شاندار نصف سنچری کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیرس پہلے ہی پڈکل کے کھیل کی کافی تعریف کر چکے ہیں، اور اب ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی نے بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف پڈیکل کی شاندار اننگز دیکھنا خوشی کی بات ہے۔"

قابل ذکر ہے کہ پڈیکل نے اپنے آئی پی ایل ڈیبیو میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں میں 56 رنز بنائے اور اپنی بہترین اننگز سے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے بنگلور کو ایک مضبوط آغاز دینے کے لئے آرون فنچ کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ان کی تعریف میں گنگولی نے ٹوئٹ کیا کہ "پڈیکل کی عمدہ اننگز دیکھ کر خوشی ہوئی۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے عمدہ بیٹنگ کی۔"


واضح رہے کہ گھریلو کرکٹ میں کرناٹک کی طرف سے کھیلنے والے پڈیکل 2019 کے سیزن میں وجے ہزارے ٹرافی اور سید مشتاق ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے تھے۔ پڈیکل نے 2018 میں فرسٹ کلاس میں قدم رکھا تھا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔