آئی پی ایل 2020: گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ممبئی انڈینز پر فتح حاصل کی... وارنر

وارنر نے کہا کہ کنگز الیون پنجاب سے تکلیف دہ شکست کے بعد اب اچھا لگ رہا ہے۔ ممبئی کو اس چھوٹے گراؤنڈ پر 150 رنز پر روکنا اچھا تھا، زیادہ تر کریڈٹ بالرز کو جاتا ہے، شہباز ندیم نے عمدہ بولنگ کی۔

ڈیوڈ وارنر، تصویر بشکریہ آئی پی ایل
ڈیوڈ وارنر، تصویر بشکریہ آئی پی ایل
user

یو این آئی

شارجہ: سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل 13 کے آخری لیگ مرحلے میچ میں ممبئی انڈینز پر 10 وکٹوں سے جیت کا کریڈٹ اپنے بالرز کو دیا ہے۔ حیدرآباد نے عمدہ بولنگ کی بنیاد پر ممبئی کو آٹھ وکٹوں پر 149 رنز بنائے اور پھر بغیر کوئی وکٹ کھوئے ہدف حاصل کر لیا۔ میچ کے بعد وارنر نے کہا کہ کنگز الیون پنجاب کی تکلیف دہ شکست کے بعد اب اچھا لگا ہے۔ ممبئی نے کچھ کھلاڑیوں کو آرام دیا لیکن اس چھوٹے گراؤنڈ پر انہیں 150 رنز پر روکنا اچھا تھا۔ زیادہ تر کریڈٹ بالرز کو جاتا ہے۔ شہباز ندیم نے عمدہ بولنگ کی۔ بہترین بالنگ کے بعد ہم بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے تھے۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہمیں انجری کے سبب بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن ہم فتح کے احساس کی بنیاد پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پچھلے سال کین ولیمسن چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے تھے اور ان کی جگہ جانی بیرسٹو نے لی تھی۔ لیکن یہ فرنچائز کرکٹ میں ہوتا ہے اور آپ صرف چار غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔


ممبئی کے خلاف میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 85 ناٹ آؤٹ اور ردھمان ساہا نے 58 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ وارنر نے 58 گیندوں پر 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور ساہا نے 45 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ حیدرآباد اب 6 نومبر کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ایلیمینیٹر میں مقابلہ ہوگا۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اگر ہم اس تال اور کارکردگی کو مزید آگے بڑھاتے ہیں تو ہم واقعی کامیاب ہوں گے۔ مجھے اپنے اور اپنی ٹیم پر بہت فخر ہے۔ بنگلور کی ٹیم ایک اچھی ٹیم ہے اور یہ وراٹ کوہلی کی قیادت میں ایک عمدہ میچ کھیل رہی ہے۔ ان کی ٹیم میں کچھ خطرناک بلے باز ہیں۔ ہم نے انہیں 2016 کے فائنل میں شکست دی ہے اور میں اس آر پار کے میچ میں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔