آئی پی ایل 2020: کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کے کپتان دنیش کارتک نے کہا- ’ان کی ٹیم اس جیت کی مستحق‘

دنیش کارتک نے کہا کہ جیتنا ایک اچھا احساس ہے۔ ہم سخت محنت کر رہے تھے اور ہم اس کے مستحق ہیں۔ میرے خیال میں آل راؤنڈرز کا رہنا ہمارے لئے فائدہ مند ہے۔

دنیش کارتک، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
دنیش کارتک، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

یو این آئی

ابو ظہبی: آئی پی ایل -13 میں پہلی جیت درج کرنے والے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) ٹیم کے کپتان دنیش کارتک نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اس جیت کی مستحق ہے۔ کولکتہ کی ٹیم نے ہفتہ کے روز ابو ظہبی میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انہوں نے کہا کہ شبھمن گل کو اپنی بیٹنگ کو اسی طرح جاری رکھنا چاہیے۔

دنیش کارتک نے کہا کہ جیتنا ایک اچھا احساس ہے۔ ہم سخت محنت کر رہے تھے اور ہم اس کے مستحق ہیں۔ میرے خیال میں آل راؤنڈرز کا رہنا ہمارے لئے فائدہ مند ہے۔ ہم انہیں اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔ ٹیم میں کچھ نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے اپنی کارکردگی سے متاثر کیا ہے۔ ان میں سے ایک شبھمن گل نے ناقابل شکست 70 رنز بنائے تھے او کولکتہ کو فتح حاصل کرانے میں مدد کی تھی۔


نوجوان کھلاڑیوں کے بارے میں کارتک نے کہا کہ ہم نوجوان کھلاڑی بنانے میں کامیاب رہے کیونکہ ہم ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ کملیش ناگرکوٹی کے بارے میں تھوڑا سا جذباتی تھا، ہم اس کے ساتھ بھی رہے۔ اس سے بطور کپتان مجھے اچھا احساس ملتا ہے۔

دنیش کارتک نے کہا کہ میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ گل بغیر کسی دباؤ کے آسانی سے کھیلیں۔ برینڈن میک کلم (ہیڈ کوچ) واضح ہیں کہ ٹاپ آرڈر میں بہترین بلے بازوں کو بیٹنگ کرنا چاہیے۔ مجھے بھی کچھ رنز بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میچ میں راشد خان نے کارتک کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔