آئی پی ایل 2020: کنگز الیون پنجاب کے بلے باز کرس گیل اسپتال میں داخل

گیل نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ میں کبھی بھی لڑائی نہیں ہاروں گا۔ میں یونیورس کا باس ہوں جو کبھی نہیں بدل سکتا۔ آپ مجھ سے سیکھ سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے کہ آپ ہر چیز کو فالو کریں۔

کنگز الیون پنجاب کے بلے باز کرس گیل اسپتال میں داخل
کنگز الیون پنجاب کے بلے باز کرس گیل اسپتال میں داخل
user

یو این آئی

ابوظہبی: کنگز الیون پنجاب کے کیریبین اوپنر کرس گیل اسپتال میں داخل ہیں۔ انہیں ابھی تک آئی پی ایل 13 میں اپنی ٹیم کے لئے کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ گیل نے انسٹاگرام پر اس کی تصدیق کی ہے۔ گیل کو کیوں اسپتال میں داخل کیا گیا اس کی تصدیق ابھی نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر پڑے فون پر گفتگو کر رہے ہیں۔

گیل نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ "میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کبھی بھی لڑائی نہیں ہاروں گا۔ میں یونیورس کا باس ہوں جو کبھی نہیں بدل سکتا۔ آپ مجھ سے سیکھ سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے کہ آپ ہر چیز کو فالو کریں۔ آپ میرا انداز نہیں بھولنا۔ آپ کی نیک تمناؤں کے لئے آپ سب کا شکریہ۔


گیل آئی پی ایل کے سب سے دھماکہ خیز بلے باز ہیں اور انہوں نے 125 میچوں میں 41.13 کی اوسط سے 4484 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں چھ سنچریاں اور 28 نصف سنچری اسکور کی ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور ناقابل شکست 175 رنز ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پنجاب نے آئی پی ایل 13 کے اپنے چھ میچوں میں گیل کو الیون میں شامل نہیں کیا تھا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کے کوچ انل کمبلے نے کہا کہ گیل اس میچ میں کھیل سکتے ہیں لیکن وہ بیمار ہونے کی وجہ سے اس میں نہیں کھیل پائیں گے۔


ہفتے کے روز پنجاب کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف دو رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ٹورنامنٹ میں یہ ان کی مسلسل پانچویں شکست تھی۔ چھ میچوں میں پانچ شکست اور ایک جیت کے ساتھ پنجاب کے دو پوائنٹس ہیں اور پوائنٹس ٹیبل کے نچلے حصے میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔