آئی پی ایل 2020: ٹورنامنٹ کے اس مرحلہ میں لے حاصل کرنا بہترین ہے، وراٹ کوہلی

چنئی سپر کنگز کے خلاف جیت کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ یہ ان کی ٹیم کی جامع کارکردگیوں میں سے ایک تھی اور ٹورنامنٹ کے اس مرحلہ میں لے حاصل کرنا بہترین ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: چنئی سپر کنگز کے خلاف جیت کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ یہ ان کی ٹیم کی جامع کارکردگیوں میں سے ایک تھی اور ٹورنامنٹ کے اس مرحلہ میں لے حاصل کرنا بہتر ہے کیونکہ اس سے پوئنٹس ٹیبل میں اوپر آنے میں مدد ملے گی۔

کوہلی 52 گیندوں میں ناقابل شکست 90 رن اسکور کر کے مین آف دی میچ بھی قرار دئے گئے۔ اس اننگ کی بدولت آر سی بی نے چار وکٹ پر 169 کا اسکور بنا کر چنئی سپر کنگز سے یہ میچ 37 رن سے جیت لیا۔

انہوں نے میچ کے بعد کہا ’’یہ ہماری جامع اور مکمل کارکردگیوں میں سے ایک تھی۔ ہم پہلے بلے بازی کرنا چاہتے تھے لیکن کریز پر کچھ مشکل صورت حال میں پڑ گئے۔ ہم نے ٹائم آؤٹ پر گفتگو کی تھی کہ 150 رن کے قریب کا اسکور بھی بہتر رہے گا۔‘‘

کوہلی نے مزید کہا، ’’اب لے حاصل کرنا ضروری تھا۔ پہلے اوور سے ہی ہم جذبہ کے ساتھ کھیلے۔ یہ اچھی شروعات ہے، جب آپ ٹورنامنٹ کے اس مرحلہ میں لے حاصل کرتے ہیں تو اس سے آپ پوئنٹس ٹیبل میں بھی نیچے سے اوپر کی طرف جانے لگتے ہیں‘‘


انہوں نے کہا، ’’جب آپ ایک ہدف کے بارے میں سوچ کر اس سے آگے بڑھ جاتے ہیں تو اس سے آپ کو فائدہ ملتا ہے۔ اگر آپ ڈیتھ اوور میں کھیل رہے ہیں اور اچھی طرح ہٹ کر رہے ہو تو آپ اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آج رات یہی بات ہم نے سیکھی۔‘‘ اپنی کارکردگی کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کوہلی نے اعتراف کیا کہ وہ خود پر کچھ زیادہ ہی دباؤ بنا رہے تھے، جس کا اثر ان کی بلے بازی پر پڑ رہا تھا۔

وراٹ کوہلی نے کہ، ’’میں شروعت کے میچوں میں خود پر کچھ زیادہ ہی دباؤ بنا رہا تھا۔ جب آپ خود پر زیادہ بوجھ ڈال لیتے ہیں تو آپ کھلاڑی کے طور پر کچھ خاص نہیں کر پاتے، جبکہ ٹیم کو بھی آپ کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ سپر اوور والے میچ نے میری سوچ کو وسعت دی، ورنہ ہم میچ ہار گئے ہوتے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔