آئی پی ایل 2020: عرفان پٹھان نے نام لئے بغیر دھونی کی فٹ نیس پر اٹھائے سوال

عرفان پٹھان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’کچھ لوگوں کے لئے عمر محض ایک اعداد و شمار ہے جبکہ بقیہ لوگوں کے لئے ٹیم سے باہر کیے جانے کی وجہ...‘‘۔ ان کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل آنے لگے ہیں۔

عرفان پٹھان، تصویر ٹوئٹر@IrfanPathan
عرفان پٹھان، تصویر ٹوئٹر@IrfanPathan
user

یو این آئی

دبئی: ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے جمعہ کے روز سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی 47 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کے باوجود ان کی فٹنس پر سوال اٹھائے ہیں۔ دبئی میں سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کے خلاف میچ میں دھونی اننگز کے 19 ویں اوور میں گرمی سے کافی پریشان نظر آئے۔ انہوں نے میدان پر فیزیو کو بلایا اور ساتھ میں کچھ دوائی بھی لی۔ 39 سالہ دھونی آخری دو اوورز میں بڑا اسٹروک نہیں کھیل پارہے تھے اور دوڑنے کے بعد ہانپ رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے ایک چھوٹا وقفہ بھی لیا۔ انہوں نے 36 گیندوں پر ناٹ آوٹ 47 رن بنائے لیکن ان کی ٹیم 165 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکی۔

اس کے بعد عرفان پٹھان نے سنیچر کے روز ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’کچھ لوگوں کے لئے عمر محض ایک اعداد و شمار ہے جبکہ بقیہ لوگوں کے لئے ٹیم سے باہر کیے جانے کی وجہ...‘‘۔ ان کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل آنے لگے ہیں۔ عرفان نے حالانکہ ٹوئٹ میں کسی کا نام نہیں لیا لیکن کئی لوگ اس ٹوئٹ کو دھونی سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دھونی نے اپنی کپتانی کے دوران کچھ تجربہ کار کرکٹروں کو فٹ نیس کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔