آئی پی ایل 2020: دھونی نے توڑی شکست پر خاموشی، بیان کی یہ وجہ

دھونی نے کہا کہ ہم لگاتار تین میچ ہارے ہیں۔ ہم کیچ نہیں پکڑ رہے، گیند بازی میں نو بال کر رہے ہیں۔ ہم بہت زیادہ آرام میں چلے گئے اور اس کا خمیازہ ہمیں برداشت کرنا پڑا ہے۔

آئی پی ایل 2020: دھونی نے توڑی شکست پر خاموشی، بیان کی یہ وجہ
آئی پی ایل 2020: دھونی نے توڑی شکست پر خاموشی، بیان کی یہ وجہ
user

یو این آئی

ابو ظہبی: سی ایس کے کو انڈین پریمیر لیگ سیزن 13 میں مسلسل تین مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی نشانے پر ہیں۔ خود دھونی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نے اب تک اس سیزن کو ہلکے میں لیا ہے اور اس کا خمیازہ سی ایس کے کو برداشت کرنا پڑا ہے۔

دھونی نے شکست کے لئے گیند بازوں کے ساتھ ناقص فیلڈنگ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دھونی نے کہا، "ہم لگاتار تین میچ ہارے ہیں۔ ہم کیچ نہیں پکڑ رہے، گیند بازی میں نو بال کر رہے ہیں۔ ہم بہت زیادہ آرام میں چلے گئے اور اس کا خمیازہ ہمیں برداشت کرنا پڑا ہے۔


دھونی کا ماننا ہے کہ میچ کی شروعات اچھی رہی۔ انہوں نے کہا، "ہم نے شروعات میں اچھی بولنگ کی تھی۔ ہم آخری اوور میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے۔ ہمیں اس سطح پر بہتری لانی ہوگی اور ہم ہر میچ میں کیچ نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔‘‘ دھونی نے دعوی کیا کہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں واپسی کرے گی۔ کپتان نے کہا، "ہم اس شکست سے سبق لیں گے۔ ہمارے لئے شکست میں بھی کچھ اچھا رہا ہے۔ ہم واپسی کی پوری کوشش کریں گے۔

دھونی نے اس حقیقت کو قبول کیا کہ انہوں نے بلے بازی کے دوران جدوجہد کی۔ تجربہ کار کھلاڑی نے کہا، "میں بیٹ کے وسط سے گیند کو نہیں مار پا رہا تھا۔ اننگز کے دوران بہت تھک بھی گیا تھا۔ میں نے جیت دلانے کی پوری کوشش کی۔'' واضح رہے کہ سی ایس کے کے لئے آئی پی ایل 13 کے لئے انتہابی خراب جا رہا ہے۔ اس سیزن میں جیت کے ساتھ آغاز کرنے والی سی ایس کے اپنے تین میچ ہار چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں دھونی کی ٹیم آخری پوزیشن پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔