آئی پی ایل 2020: پہلی بار سیزن میں پہلی تین ہندوستانی سنچریاں

آئی پی ایل 2020: پہلی بار سیزن میں پہلی تین ہندستانی سنچریاں
آئی پی ایل 2020: پہلی بار سیزن میں پہلی تین ہندستانی سنچریاں
user

یو این آئی

ابو ظبی ، 18 اکتوبر (یو این آئی)انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 34 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف دہلی کیپیٹلز کی جانب سے میچ میں شکھر دھون کی سنچری ساتھ ہی آئی پی ایل میں ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی بلے بازوں نے سیزن میں پہلی تین سنچریاں اسکور کی ہیں۔

سیزن کی پہلی سنچری پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے اسکور کی تھی۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کی زیرقیادت رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے اس میچ میں 132 رنز کی اننگز کھیلی۔ راہل اس سیزن میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے آٹھ میچوں میں 74.66 کی اوسط سے 448 رنز بنائے ہیں۔ اس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔

سیزن کی دوسری سنچری کے ایل راہل کے ساتھی مینک اگروال نے اسکور کی۔ انہوں نے راجستھان رائلز (آر آر) کے خلاف سنچری بنائی۔ اس میچ میں انہوں نے 106 رنز بنائے۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اب تک 47.75 کی اوسط سے 382 رنز بنائے ہیں۔ اس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں شکھر دھون نے ہفتہ کو چنئی کے خلاف اپنی تیسری سنچری اسکور کی۔ وہ رواں سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 9 میچوں میں 51.28 کی اوسط سے 359 رنز بنائے ہیں۔ اس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔