آئی پی ایل 2020: ہار سے مایوس دھونی نے بلے بازوں کو بنایا ہدف تنقید

دھونی کی ٹیم سی ایس کے کو اس سیزن میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کا خود کو پلے آف مقابلوں میں برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنا جاری رکھا ہے۔ ہفتہ کی رات آر سی بی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سی ایس کے کو 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب تک کھیلے گئے سات میچوں میں یہ سی ایس کے کی پانچویں شکست ہے۔ ہار سے مایوس کپتان دھونی نے اپنے بلے بازوں کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

بنگلور نے چنئی کو 170 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں ٹیم پورے اوورز کھیلنے کے بعد صرف 132 رن بنا سکی۔ دھونی نے شکست کے لئے اپنے باؤلرز کو بھی مورد الزام ٹھہرایا لیکن وہ بلے بازوں سے زیادہ مایوس نظر آئے۔

دھونی نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بولنگ کے دوران آخری چار اوورز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ہمیں اننگ کو اچھی طرح ختم کرنے کی ضرورت تھی۔ بیٹنگ ہماری پریشانی ہے اور اس میچ میں بھی یہ بات واضح نظر آئی۔ ہمیں اس کے بارے میں کچھ حاصل کرنا ہوگا۔‘‘


کپتان دھونی نے مزید کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہمیں الگ طرح سے کھیلنا چاہئے تھا۔ ہمیں بڑے شاٹس لگانے تھے، چاہے ہم آؤٹ ہی کیوں نہ ہو جاتے۔ یہ ایسی چیز ہے جسے ہم آنے والے میچوں میں کر سکتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ آپ نے ٹورنامنٹ میں اب تک کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چھٹے اوور کے بعد ہماری بالے بازی ناقص رہی۔‘‘

دھونی نے کہا کہ ان کی ٹیم کو ایک مخصوص حکمت عملی پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہم نے یہاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور ہم ایسی کسی حکمت عملی کے ساتھ نہیں اترے کہ 6 اور 14 اوور کے درمیان گیندبازوں کو کس طرح کھیلنا ہے۔

دھونی نے ٹیم کی کوتاہیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا، "ہم شروع میں یا آخر میں رنز دے رہے ہیں اور ٹیم میں بہت سی کوتاہیاں ہیں۔" خیلال رہے کہ 7 میں سے 5 میچ گنوانے کے بعد مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کا پلے آف کی ریس میں بنے رہنا مشکل ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔