آئی پی ایل 2020: دہلی کے ربادا کو ملی پرپل کیپ، پنجاب کے راہل نے اورینج کیپ جیتی

دہلی کیپٹلز آئی پی ایل کا خطاب تو جیت نہیں سکی لیکن اس کے تیزگیندباز کگیسو ربادا نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرکے پرپل کیچ اپنے نام کر لی ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
user

قومی آوازبیورو

دبئی: دہلی کیپٹلز آئی پی ایل کا خطاب تو جیت نہیں سکی لیکن اس کے تیزگیندباز کگیسو ربادا نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرکے پرپل کیچ اپنے نام کر لی ہے۔

دہلی کو منگل کے روز فائنل میں ممبئی انڈینز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرپل کیپ کے لئے ربادا اور ممبئی انڈینز کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ کے بیچ مقابلہ تھا۔ فائنل سے پہلے ربادا کے 29 وکٹ اور بمراہ کے 27 وکٹ تھے۔ ربادا نے پرپل کیپ تو جیت لی لیکن وہ چنئی سپرکنگس کے ڈیون بریوو کا ایک سیزن میں 32 وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکے۔


پنجاب کے لوکیش راہل نے اورینج کیپ جیتی

آئی پی ایل ۔13 کے پلے آف میں نہ پہنچنے والی کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے کے لئے اورینج کیپ جیت لی ہے۔ آئی پی ایل کا منگل کے روز اختتام ہوا اور ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلز کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ خطاب جیت لیا۔

پنجاب کے کپتان راہل نے 14 میچوں میں 670 رن بنائے تھے اور انہیں دہلی کے سلامی بلے باز شکھر دھون سے ہی خطرہ تھا۔ فائنل سے قبل شکھر کے 603 رنز تھے لیکن فائنل میں وہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شکھر کے آؤٹ ہوتے ہی راہل کے لئے اورینج کیپ یقینی ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔