آئی پی ایل 2020: ڈیوڈ وارنر حیدرآباد کی جیت سے مسرور، بتایا کامیابی کا راز

چار وکٹ گنوانے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد مشکل میں نظر آرہی تھی لیکن ولیمسن نے ٹیم کو سنبھال لیا۔ ورنر نے میچ کے بعد کہا کہ کین ہمارا سرمایہ ہے۔ وہ میدان پر جمے رہے اور دباؤ کے وقت بہترین اننگ کھیلی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کے بلے باز کین ولیمسن کی جم کر تعریف کی ہے۔ ولیمسن نے نصف سنچری کی اننگ کھیلی جس کی بدولت حیدرآباد نے آئی پی ایل 2020 کے ایلیمنیٹر میں رائل چیلنجرز بنگلور کا چیلنج ختم کر دیا۔ ولمسن کو ناقابل شکست اننگ کے لئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

چار وکٹ گنوانے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد مشکل میں نظر آ رہی تھی لیکن ولیمسن نے ٹیم کو سنبھال لیا۔ ورنر نے میچ کے بعد کہا، ’’کین ہمارا سرمایہ ہے۔ وہ میدان پر جمے رہے اور دباؤ کے وقت بہترین اننگ کھیلی۔‘‘ خیال رہے کہ ولیمسن نے 44 گیندوں میں 50 رن اسکور کیے اور حیدرآباد کو چھ وکٹ سے جیت دلائی۔ انہوں نے جیسن ہولڈر کے ساتھ 65 رنوں کی شراکت داری کر کے حیدرآباد کو دوسرے کوالیفائر میں پہنچا دیا۔


ولیمسن نے کہا، ’’نمبر 4 پر بلے بازی کرنا کافی مشکل ہوتا ہے اور یہاں کیسے کھیلنا ہے یہ کافی حد تک اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ وکٹ کیسی ہے۔ ہولڈر کے کچھ شاٹس نے ان کی مدد کی۔ کھلاڑیوں نے بہترین مقابلہ کیا۔ وہ مجھ سے زیادہ پُر سکون ہیں۔ ٹیم میں انہوں نے ہرفن مولا کا کردار بخوبی ادا کیا۔

سن رائزرس حیدرآباد کے لئے کوالیفائر ٹو تک پہنچنے کا سفر آسان نہیں رہا اور اس نے گزشتہ چار لگاتار میچوں میں جیت درج کی ہے۔ حیدرآباد کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ریس میں برقرار رکھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔