آئی پی ایل 2020: پنجاب کے خلاف جیت کا کریڈٹ سیمسن اور تیوتیا کو، اسٹیون اسمتھ

راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف ریکارڈ جیت کے بعد اس جیت کا سہرا سنجو سیمسن اور راہل تیوتیا کو دیا ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
user

یو این آئی

شارجہ: راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف ریکارڈ جیت کے بعد اس جیت کا سہرا سنجو سیمسن اور راہل تیوتیا کو دیا ہے۔

اسمتھ نے راہل تیوتیا کی ایک اوور میں پانچ چھکوں کی طوفانی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کنگز الیون پنجاب کے خلاف ریکارڈ فتح کو خصوصی قرار دیا۔پہلے بیٹنگ کی دعوت دیئے جانے پر کنگز الیون نے مینک اگروال (106) کی سنچری کے ساتھ دو وکٹوں پر 223 رنز بنائے لیکن رائلز نے چھ وکٹوں پر 226 رن بنا کر آئی پی ایل میں سب سے بڑے ہدف کا ریکارڈ تعاقب قائم کیا۔ اس کی جیت کے ہیرو سنجو سیمسن (85) اور تیوتیا (53) تھے۔ تیوتیا نے شیلڈن کوٹریل کے ایک اوور میں پانچ چھکے مار کر میچ کو الٹ دیا تھا ۔

اسمتھ نے میچ کے بعد کہا کہ یہ جیت خاص ہے۔کیا ایسا نہیں ہے۔ کوٹریل کے خلاف تیوتیا کی کارکردگی حیرت انگیز تھی۔ جیسا کہ ہم نے تیویتیا کو نیٹ پر دیکھا ویسا ہی کوٹریل کے اوور میں دیکھا۔ اس نے جیت کے لئے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ ٹائم آؤٹ کے دوران اس نے مجھے بتایا کہ ہم اب بھی جیت سکتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہم نے کوٹریل پر چھکوں کی مدد سے واپسی کی۔ اس کے بعد جوفرا آرچر نے پھر سے لمبے شاٹس کھیلنے کی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے آخری میچ میں چار چھکے لگائے تھے اور آج انہوں نے دو چھکے لگائے ۔ اس سے قبل بولرز نے بھی عمدہ واپسی کی تھی کیونکہ ایک وقت میں ایسا لگتا تھا کہ ہمیں 250 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔

اسمتھ نے سیمسن کی بھی تعریف کی جنہوں نے جوز بٹلر کے شروع میں آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کے ساتھ 81 رنز کی شراکت کی۔ اسمتھ نے کہا کہ سنجو بہت اچھا تھا۔ وہ سب کا دباؤ ختم کررہا تھا۔ یہاں کا گراؤنڈ چھوٹا تھا لیکن اس کے شاٹس کسی بھی گراؤنڈ پر چھ رنز کے لئے نکلتے ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔