آئی پی ایل 2020: جیت کے انتہائی قریب پہنچ کر شکست سے مایوس ہوں... اسمتھ

راجستھان کے کپتان اسمتھ نے کہا کہ "ٹی-20 میں کسی بھی چیز کی گارنٹی نہیں، اور اگر ڈیویلیرس کریز پر موجود رہے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ دوسرا میچ ہے جہاں ہم جیت کے قریب پہنچ کر ہارے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف د لچسپ مقابلے میں ملی شکست کے بعد راجستھان رائلز کے کتپان اسٹیوین اسمتھ نے آج کہا کہ وہ جیت کے اتنے قریب پہنچ کر شکست سے مایوس ہیں۔ راجستھان نے اسمتھ کی 57 رنز کی بدولت 177 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلور کی ٹیم اے بی ڈہویلیرس کی تیز طرار 55 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت دو گیندیں باقی رہتے میچ جیت گئی۔

راجستھان کی اس شکست سے 9 میچوں میں 3 جیت، 6 شکست کے ساتھ 6 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اب پلے آف تک جانے کا راستہ راجستھان کے لئے مشکل ہوگیا ہے۔ آج میچ میں ملی شکست کے بعد اسمتھ نے کہا کہ "ٹی 20 میں کسی بھی چیز کی گارنٹی نہیں ہے اور اگر ڈیویلیرس کریز پر موجود رہے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ دوسرا میچ ہے جہاں ہم جیت کے قریب آکر ہار چکے ہیں ، میں اس شکست سے مایوس ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک سست وکٹ لیکن اچھا اسکور تھا۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔