آئی پی ایل 2020: چنئی سپر کنگز باضابطہ طور پر باہر

چنئی کی ٹیم اب انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن سے باضابطہ طور پر باہر ہوگئی ہے۔ اتوار کو ممبئی انڈینز پر راجستھان رائلز کی 8 وکٹ سے فتح کے باوجود چنئی کا پلے آف کھیلنے کا راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا

آئی پی ایل 2020: چنئی سپر کنگز باضابطہ طور پر باہر
آئی پی ایل 2020: چنئی سپر کنگز باضابطہ طور پر باہر
user

یو این آئی

دبئی: چنئی سپر کنگز کی ٹیم اب انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن سے باضابطہ طور پر باہر ہوگئی ہے۔ اتوار کو ممبئی انڈینز پر راجستھان رائلز کی 8 وکٹ سے فتح کے باوجود چنئی کا پلے آف کھیلنے کا راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا۔ اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں چنئی نے رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست دیکر واضح کردیا ہے کہ وہ اب پلے آف میں داخلے کی خواہشمند دوسری ٹیموں کا کھیل خراب کرسکتے ہیں۔

چنئی کی ٹیم نے 12 میچ کھیل کر چار میچ جیتے ہیں اور ٹورنامنٹ میں صرف دو میچ باقی ہیں۔ ایک مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف اور دوسرا کنگز الیون پنجاب کے خلاف کھیلنا ہے۔ یہ دونوں ٹیمیں پلے آف کی دوڑ میں ہیں اور ہر میچ ان کے لئے آر پار کی جنگ کے برابرہے ۔ اگر چنئی نے ان دونوں ٹیموں کو شکست دے دی تو یقینی طور پر ان کے مساوات مزید بگڑ جائیں گے ۔


کولکاتا 11 میچوں میں 6 جیت کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ 11 میچوں میں 5 جیت کے بعد پنجاب کے کل 10 پوائنٹس ہیں۔ ممبئی کے خلاف اتوار کی جیت کے بعد راجستھان 12 میچ کے بعد 5 جیت سے 10 پوائنٹس تک جا پہنچا ہے۔ حیدرآباد کی ٹیم کے 4 جیت سے 8 پوائنٹس ہیں۔ چنئی کے 8 پوائنٹس ہیں اور اگلے دو میچ جیتنے کے بعد ان کے پاس 12 پوائنٹس ہوسکتے ہیں جو کسی طرح چوتھی پوزیشن والی ٹیم سے کم ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔