آئی پی ایل 2020: گیندبازوں-بلےبازوں دونوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، دہلی کیپٹلز کے کپتان ایر کا بیان

دہلی کیپٹلز کی رائل چیلنجرز بنگلور پر 59 رن کی شاندار فتح کے بعد کپتان شریئس ایر نے کہا کہ دہلی اس طرح کی کارکردگی کو برقرار رکھنا چاہتی ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
user

قومی آوازبیورو

دبئی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل 2020) میں دہلی کیپٹلز (ڈی سی) نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف 59 رن سے جیت درج کر کر کے پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔ جیتک ے بعد کپتال شریئس ایر نے کہا کہ ان کی ٹیم آئندہ مقابلوں میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

ایر نے مچ کے بعد کہا، ’’پانچ میں سے چار میچ جیتنا شاندار ہے اور اس کے لئے کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ ہم بڑی جیت کے ارادے سے اترے تھے اور ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔ امید کرتے ہیں کہ آئندہ میچوں میں بھی اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔‘‘

دہلی کے کپتان ایر نے کہا کہ ان کی حکم عملی بے باک اور نڈر ہو کر کھیلنے کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’دباؤ کے وقت کھلاڑیوں نے بہترین جذبہ دکھایا۔ ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں جو توانائی سے پُر ہیں۔ ہمیں بس میدان پر اتر کر اپے ہنر کا مظاہرہ کرنا ہے۔


ایر نے جیت کے سہرہ بلے بازوں اور گیند بازوں دونوں کے سر باندھا۔ انہوں نے کہا، ’’میں کسی ایک کی حمایت نہیں کروں گا۔ ہمارے بلے بازوں اور گیند بازوں دونوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘‘

واضح رہے کہ مقابلہ میں دہلی کیپٹلز نے مارکس اسٹوئنس کی ناقابل شکست 53 رنوں کی اننگ اور رشبھ پنت کے 37 رنوں کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 89 رن کی شراکت داری کی بدولت چار وکٹ پر 196 رن بنائے۔ سلامی بلے باز پرتھوی شا نے 42 رن اور شکھر دھون نے 32 رنوں کا اہم تعاون کیا۔

اس کے جواب میں آر سی بی کی ٹیم 9 وکٹ پر 137 رن ہی اسکور کر سکی۔ تیز گیندباز کاگیسو ربادا نے 24 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔