آئی پی ایل 2020: ہار کے بعد اسٹیو اسمتھ کو لگا ایک اور جھٹکا، بھاری قیمت ادا کریں گے

راجستھان رائلز کو گزشتہ تین میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب کپتان اسٹیو اسمتھ کو ایک اور جھٹکا لگا ہے اور وہ اس کی بھاری قیمت ادا کریں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ابوظہبی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13ویں سیزن میں راجستھان رائلز کی شروعات بہترین رہی لیکن دو میچز جیتنے کے بعد ٹیم لگاتار تین مقابلوں میں ہار کا سامنا کر چکی ہے۔ ممبئی انڈینز کے خلاف منگل کو کھیلے گئے مقابلہ میں راجستھان رائلز کو 57 رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

اس میچ کے بعد ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ ممبئی انڈینس کے خلاف میچ کے دوران سست اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی پی ایل کمیٹی نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس سیشن میں راجستھان کی یہ پہلی غلطی تھی لہذا آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت اسمتھ پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


اسمتھ آئی پی اہل ٹیم کے پہلے کپتان نہیں ہیں جن پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، بلکہ اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی پر کنگس الیون پنجاب کے خلاف اور دلی کیپٹلس ْٹیم کے کپتان شریئس ایر پر سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے 12 ۔ 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

چونکہ ان تینوں ہی کپتانوں کی اس سیزن کے دوران یہ پہلی غلطی تھی اس لئے ان پر 12 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے لیکن اگر ان میں کوئی بھی کپتان سیزن میں دوبارہ سست اوور ریٹ کا قصوروار پایا جاتا ہے تو اس پر ایک میچ کی پابندی بھی عائد ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔