آئی پی ایل 2020: پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں پائیدان پر کھڑی چنئی کو لگا ایک اور جھٹکا

چنئی سپر کنگز کے سی ای او کاشی وشوناتھن نے تصدیق کی کہ ڈوین بریوو کو انجری کی وجہ سے آئی پی ایل کے باقی سیزن سے باہر کردیا گیا ہے۔ وہ کل وطن واپس جائیں گے۔

 ڈوین بریوو، تصویر آئی پی ایل
ڈوین بریوو، تصویر آئی پی ایل
user

یو این آئی

دبئی:خراب کارکردگی سے جدوجہد کر رہی چنئی سپر کنگز کو اپنے آل راؤنڈر ڈوین بریوو کے درد کی تکلیف کے باعث آئی پی ایل کے باقی حصے سے ہٹنے کے سبب دھچکا لگا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے براوو اب آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس جائیں گے۔ براوو کو 17 اکتوبر کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف پچھلے میچ کے دوران انجری ہوئی تھی۔ براوو اس چوٹ کی وجہ سے اس میچ میں آخری اوور نہیں پھینک سکے اور چنئی کو نقصان اٹھانا پڑا۔

چنئی ٹیم کے سی ای او کاشی وشوناتھن نے تصدیق کی کہ براوو کو انجری کی وجہ سے آئی پی ایل کے باقی سیزن سے باہر کردیا گیا ہے۔ وہ کل وطن واپس جائیں گے۔ ٹیم انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ آیا براوو کی جگہ کسی کھلاڑی کو ساتھ رکھنا ہے۔ آخری اوور میں دہلی کو جیت کے لئے 17 رنز درکار تھے لیکن کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ڈوین براوو کی انجری کے سبب اوور بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجا کو دے دیا۔ اس اوور میں تین چھکے لگے اور چنئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


چنئی کو اس کے بعد پیر کو راجستھان رائلز کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ 10 میچوں میں چنئی کی ساتویں شکست تھی اور وہ ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر آگئی ہے۔ چنئی تقریباً پلے آف ریس سے باہر ہوگئی ہے اور صرف ایک معجزہ اس کو پلے آف میں جگہ دلاسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔