آئی پی ایل 2020: ممبئی پر شاندار جیت سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا... راشد خان

راشد خان نے اپنی ٹیم کے سندیپ شرما کے ساتھ آئی پی ایل ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ شروع سے ہی تیزی سے کھیلنے کی حکمت عملی لے کر آئے تھے اور ٹی 20 میں آپ کو اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

یو این آئی

شارجہ: سن رائزرس حیدرآباد کے لیگ اسپنر راشد خان نے کہا کہ ممبئی انڈینز کو 10 وکٹوں سے شکست دینے سے ان کی ٹیم کو کافی اعتماد ملا ہے۔ گزشتہ روز لیگ مرحلے کے آخری میچ میں حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ راشد خان نے اپنی ٹیم کے سندیپ شرما کے ساتھ آئی پی ایل ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ شروع سے ہی تیزی سے کھیلنے کی حکمت عملی لے کر آئے تھے اور ٹی 20 میں آپ کو اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

لیگ اسپنر راشد خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جلد بازی میں شاٹس نہیں کھیلے۔ وہ گیند اور وکٹ کے رویے کے مطابق کھیلتے رہے۔ مجھے سب سے اچھی بات یہ لگی کہ ہم نے ممبئی کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ بحیثیت ٹیم یہ ہمارے لئے اچھی بات ہے۔ امید ہے کہ ہم یک طرفہ طور پر اس طرح سے کھیلتے رہیں گے۔


غور طلب ہے کہ ممبئی نے حیدرآباد کے سامنے 150 رنز کا ہدف دیا تھا جو 2016 کے فاتح ڈیوڈ وارنر اور ردھمان ساہا کی اوپننگ جوڑی کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے بغیر کسی وکٹ کھوئے حاصل کرلیا تھا۔ حیدرآباد کو اب 6 نومبر کو ایلیمنیٹر میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */