گجرات ٹائٹنز کے بلے باز کین ولیمسن چوٹ لگنے سے آئی پی ایل سے باہر

کین ولیمسن 31 مارچ کو چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے سیزن کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

احمد آباد: گجرات ٹائٹنز کے بلے باز کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 سے باہر ہو گئے ہیں۔ فرنچائزی نے اتوار کو اس کی تصدیق کی۔ ولیمسن 31 مارچ کو چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے سیزن کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کے مطابق ولیمسن اپنے علاج کے لیے اگلے ہفتے گھر واپس جائیں گے۔

گجرات ٹائٹنز کرکٹ کے ڈائریکٹر وکرم سولنکی نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کین ٹورنامنٹ میں اتنی جلدی زخمی ہو گئے ہیں۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔‘‘ ولیمسن کب تک کرکٹ سے دور رہیں گے اس بارے میں فی الحال کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے اس چوٹ کو ولیمسن اور ٹیم کے لیے ’’بڑا دھچکا‘‘ قرار دیا۔


نیوزی لینڈ اس وقت سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہا ہے۔ اس کے بعد کیوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے پاکستان جائے گی۔ ولیمسن آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے ان دونوں دوروں پر نہیں جا رہے تھے۔ واضح رہے کہ ولیمسن حال ہی میں کہنی کی چوٹ سے مکمل صحت یاب ہوئے تھے جس نے انہیں تقریباً دو سال سے پریشان کر رکھا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔