لکھنؤ کو ہراکر گجرات پلے آف میں

گجرات کی اننگز میں اوپنر شبمن گل نے سات چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے تاہم اس ذاتی اسکور کے لیے انہوں نے 49 گیندیں کھیلیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

افغانستان کے لیگ اسپینر راشد خان (24 رن چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے دم پر گجرات ٹائٹنز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 62 رنز سے دھول چٹاتے ہوئے آئی پی ایل 2022 کے پلے آف میں جگہ بنا لی ہے۔
گجرات نے چار وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے اور لکھنؤ کو 135 اوور میں صرف 82 رنز پر ڈھیر کردیا۔ یہ 12 میچوں میں گجرات کی نویں جیت ہے اور وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ لکھنؤ کو 12 میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

گجرات کی اننگز میں اوپنر شبمن گل نے سات چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے تاہم اس ذاتی اسکور کے لیے انہوں نے 49 گیندیں کھیلیں۔ اس کے علاوہ ریدھیمان ساہا نے 11 گیندوں میں پانچ رن، میتھیو ویڈ نے سات گیندوں میں 10 اور کپتان ہاردک پانڈیا نے 13 گیندوں میں 11 رن بنائے۔ ڈیوڈ ملر کے 26 (24) اور راہل ٹیوتیا کے 22 (16) نے گجرات کو لکھنؤ کو 145 رنز کا ہدف دینے میں مدد کی۔


لکھنؤ کی سخت گیند بازی کی بدولت گجرات اپنی اننگز میں صرف ایک چھکا ہی لگا سکی۔ سپر جائنٹس کے فاسٹ بولر اویش خان نے اپنے چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محسن خان نے اپنے چار اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 18 رنز دیے۔ کرونل پانڈیا نے چار اوورز کے اپنے کوٹے میں 24 رنز دیے۔ لکھنؤ کی اکنامک بولنگ میں مہنگے ثابت ہونے والے جیسن ہولڈر نے 41 رن پر ایک وکٹ حاصل کی۔

گجرات نے دلیری سے 144 رنز کا دفاع کیا اور پلے آف کے لیے باضابطہ طور پر کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ آج کے میچ میں ان کے گیند بازوں نے جس انداز میں گیند بازی کی اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ گجرات کے تیز گیند بازوں نے پہلے پاور پلے میں تیز گیند بازی کرتے ہوئے وکٹیں حاصل کیں اور پھر اپنا پہلا میچ کھیلنے والے راشد اور سائی کشور نے باقی کا کام کیا۔


راشد نے دیپک ہڈا، کرونل پانڈیا، جیسن ہولڈر اور اویش خان کی وکٹیں لیں۔ سائی کشور نے آیوش بداونی اور محسن خان کو آؤٹ کیا۔ محمد شامی نے لکھنؤ کے کپتان لوکیش راہول کا وکٹ لیا۔ دیپک ہوڈا نے 26 گیندوں پر 27 رنز بنائے جب کہ کوئنٹن ڈی کاک نے 11 اور اویش خان نے دو چھکوں کی مدد سے 12 رنز بنائے۔ مارکس اسٹونیس دو رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ گجرات کی جانب سے راشد نے چار، الارا یش دیال اور سائی کشور نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔