آئی پی ایل فائنل: دہلی نے ممبئی کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنائے 156 رنز

دہلی کیپٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لئے 157 رنز کا ہدف دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دبئی: دہلی کیپٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لئے 157 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کپتان شرئیس نے 50 گیندوں میں 65 جبکہ رشبھ پنت نے 38 گیندوں میں 56 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز کے لئے ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹ حاصل کیے، جبکہ ناتھن کوٹلر نے 2 اور جینت یادو نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

قبل ازیں، دبئی میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل 2020 کے فائنل مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے لئے اتری دہلی کیپٹلز نے خراب شروعات کی اور اس کے 3 کھلاڑی 3.3 اوورز میں محض 22 رن پر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ دہلی کیپٹلز کو شروعات میں دو جھٹکے ٹرینٹ بولٹ نے دیئے، انہوں نے میچ کی پہلی ہی گیند پر مارک اسٹوئنس کو صفر کے اسکور پر کیچ آؤٹ کرایا جبکہ میچ کے تیسرے اوور میں آجنکے رہانے کو دو کے اسکور پر کیچ آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ دہلی کیپٹلز کو تیسرا وکٹ جینت یادو نے شکھر دھون کو بولڈ کر کے دلایا، شکھر نے 13 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔


دہلی کیپٹلز کے 3 وکٹ جلدی گر جانے کے بعد محتاط بلے بازی کی اور 10 اوور کے بعد اسکور 81 رن پہنچ گیا ہے۔ اس کے بعد 38 گیندوں میں 56 رن بنا کر رشبھ پنت کے طور پر دہلی کیپٹلز کو چوتھا جھٹکا لگا ہے۔ پنت کو ناتھن کوٹلر نائل نے ہاردک پنڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیجا۔

دہلی کا پانچواں وکٹ ہیٹمیر (5 رنز) کے طور پر گرا جنہیں ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد اکشر پٹیل 9 رن بنا کر کوٹلر نائل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ساتویں وکٹ کے طور پر کگیسو ربادا بغیر کھاتہ کھولے ہی رن آؤٹ ہو گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Nov 2020, 9:40 PM