دہلی کیپٹلز نے پنجاب کو ہرایا، امیدیں برقرار

دہلی نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 159 رنوں کا چیلنجنگ اسکور بنانے کے بعد پنجاب کو 20 اوور میں نو وکٹ پر 142 رنوں پر روک دیا

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مچل مارش (63) کی شاندار نصف سنچری اورشاردل ٹھاکر (28 رن پر 4 وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کی وجہ سے دہلی کیپٹلز نے پنجاب کنگز کو آئی پی ایل مقابلے میں 17 رنوں سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کوقائم رکھاہے۔

دہلی نے مقررہ 20 اوورمیں سات وکٹ پر 159 رنوں کا چیلنجنگ اسکوربنانے کے بعد پنجاب کو20 اوور میں نووکٹ پر 142 رنوں پر روک دیا۔ 13 میچوں میں دہلی کی یہ ساتویں جیت ہے اور اس کے 14 پوائنٹس ہوگئے ہیں، جبکہ پنجاب 13 میچوں میں ساتویں ہار کے بعد 12 پوائنٹس پر ہے اور اس کی امیدیں ختم ہو چکی ہیں۔


ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کی شروعات خراب رہی اور اس نے لیام لیونگسٹن کی اننگ کی پہلی گیند پر اپنے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کھو دیا۔ لیونگسٹن نے بعد میں دہلی کے کپتان رشبھ پنت اور روومن پاول کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ لیونگسٹن نے چار اوورز میں 27 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ پنت سات اور پاول دو رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارش نے ایک اینڈ سنبھال کرکھیلتے ہوئے 48 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 63 رن بنائے اور اننگ کے 19ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ اوپنر سرفراز خان نے 16 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 32 اور للت یادو نے 21 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا کی مدد سے 24 رن بنائے۔ اکشر پٹیل نے 20 گیندوں پر ناقابل شکست 17 رنز بنائے۔ پنجاب کے لئے ارشدیپ سنگھ نے 37 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔