شبمن گل کی گجرات ٹائٹنز کو 63 رنز سے دی شکست، چنئی کی مسلسل دوسری جیت

چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2024 میں مسلسل دوسری جیت درج کی ہے۔ اس بار سی ایس کےنے گجرات ٹائٹنز کو شبمن گل کی قیادت میں 63 رنز سے شکست دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے آئی پی ایل 2024 میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔ اس بار گجرات کی ٹیم سی ایس کےسے ہار گئی ۔چنئی نے شبمن گل کی کپتانی میں گجرات کو 63 رنز سے شکست دی۔ گجرات کی جانب سے سائی سدرشن کافی دیر تک کریز پر رہے لیکن چنئی کے گیند بازوں نے انہیں پورا وقت قابو میں رکھا۔ سدرشن نے 3 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے لیکن ان کی اننگز ٹائٹنز کو فتح کی لکیر عبور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

میچ میں گجرات نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے حق میں بالکل کام نہ آیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی چنئی سپر کنگز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 206 رنز بنائے۔ سی ایس کے کے لیے شیوم دوبے نے 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 51 (23 گیندوں) کی شاندار اننگز کھیلی۔ پھر چنئی کے گیند بازوں نے گجرات کے بلے بازوں کو ہدف کا تعاقب نہیں کرنے دیا اور وقتاً فوقتاً پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے یک طرفہ میچ جیت لیا۔


207 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی گجرات ٹائٹنز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا کپتان گل کی صورت میں لگا جو تیسرے اوور میں 1 چھکے کی مدد سے صرف 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں ٹیم نے دوسری وکٹ وریڈیمین کی صورت میں گنوائی جو 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز (17 گیندوں) بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد وجے شنکر گجرات کے تیسرے وکٹ بنے جنہوں نے 8ویں اوور میں 1 چھکے کی مدد سے 12 (12) رن بنائے۔ اس کے بعد 12ویں اوور میں تشار دیش پانڈے نے ڈیوڈ ملر کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ ملر نے 3 چوکوں کی مدد سے 21 (16 گیندوں) رن بنائے۔ اس کے بعد 15ویں اوور میں ٹیم کو پانچواں جھٹکا سائی سدرشن کی صورت میں لگا جو کافی دیر تک کریز پر موجود تھے۔ سدرشن نے 3 چوکوں کی مدد سے 37 رنز (31 گیندوں) بنائے۔


اس کے بعد عظمت اللہ عمرزئی کو 16ویں اوور میں تشار دیش پانڈے نے اپنا شکار بنایا۔ عمرزئی نے 1 چوکے کی مدد سے 11 (10 گیندوں) رن بنائے۔ اس کے بعد اگلے اوور میں راشد خان آؤٹ ہوئے جو صرف 1 رن بنا سکے۔ اس کے بعد راہل تیوتیا (06) 19ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔

چنئی کی جانب سے دیپک چاہر، مستفیض الرحمان اور تشار دیشپانڈے نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران تشار نے 4 اوورز میں 21، دیپک نے 28 اور مستفیضور نے 30 رنز دیے۔ اس کے علاوہ ڈیرل مچل اور متھیشا پاتھیرانا کو 1-1 کامیابی ملی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔