چنئی کے رویندر جڈیجا کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع

چنئی کا ایک اور کھلاڑی بھی 2000 رنز اور 100 وکٹ کا تاریخی سنگ میل حاصل کرسکتا ہے اور وہ سی ایس کے کے دوسرے اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ویون نیوز 
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ویون نیوز
user

یو این آئی

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن میں چنئی سپر کنگز کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کے پاس آئی پی ایل 13 میں تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔ اگر جڈیجا اس سیزن میں 73 رنز بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ 2000 رنز اور 100 وکٹیں حاصل کرکے ڈبل مکمل کرنے والے آئی پی ایل میں پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔

31 سالہ آل راؤنڈر جڈیجا اب تک آئی پی ایل میں 170 میچ کھیل چکے ہیں۔ ان کے نام 1927 رن اور 108 وکٹ ہیں۔ چنانچہ رویندر جڈیجا کو آئی پی ایل میں 73 رنز بنانا ہیں اور وہ تاریخی سنگ میل کوپہنچ جائیں گے۔ اس کھلاڑی کو چنئی سپر کنگز کی ٹیم نے 2012 میں تقریبا 10 کروڑ میں خریدا تھا۔ تاہم جڈیجا نے راجستھان رائلز ، گجرات لائنز اور کوچی کی ٹیم کی جانب سے بھی آئی پی ایل میں حصہ لیا ہے۔


چنئی کا ایک اور کھلاڑی بھی 2000 رنز اور 100 وکٹ کا تاریخی سنگ میل حاصل کرسکتا ہے۔ سی ایس کے کے دوسرے اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن ہیں۔ واٹسن کے آئی پی ایل میں اب تک 3575 رنز اور 92 وکٹیں ہیں۔ واٹسن کو اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لئے مزید 8 وکٹیں درکار ہیں۔ تاہم اگر واٹسن اچھی فارم دکھاتے ہیں تو وہ 4 ہزار رنز اور 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔لیکن واٹسن کا راستہ آسان نظر نہیں آتا۔ واٹسن نے 2019 کے آئی پی ایل میں بولنگ نہیں کی تھی۔ لہذا 2020 کے آئی پی ایل میں اگر کپتان مہندر سنگھ دھونی انہیں بولنگ کا موقع فراہم کرتے ہیں تب ہی وہ اس ریکارڈ تک پہونچ سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Sep 2020, 7:11 AM