چنئی کی پہلی جیت، اتھپا اور دوبے کے طوفان میں آر سی بی اڑ گئی

چنئی کی جانب سے اتھپا اور دوبے نے آخری 13 اوورز میں تقریباً ساڑھے 13 کے رن ریٹ کے ساتھ 179 رنز جوڑے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

شیوم دوبے (95) اور رابن اتھپا (88) کے 17 چھکوں سے سجی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 23 رنز سے شکست دے کر 2022 آئی پی ایل میں چار شکست کے بعد ​اپنی پہلی جیت درج کی۔ بنگلورو کو پانچ میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چنئی نے ٹورنامنٹ کے 22 ویں میچ میں 20 اوور میں چار وکٹ پر 216 کا بڑا اسکور بنایا اور بنگلورو نو وکٹ پر 193 ہی بنا پائی ۔ اتھپا اور دوبے نے آخری 13 اوورز میں تقریباً ساڑھے 13 کے رن ریٹ کے ساتھ 179 رنز جوڑے۔ دونوں نے 80 گیندوں میں 165 رنز کی شراکت داری کی۔ دوبے نے 46 گیندوں پر پانچ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے اور آخری گیند پر آؤٹ ہوئے لیکن اپنی سنچری سے محروم رہے۔ دوسری جانب اتھپا نے 50 گیندوں میں چار چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔


ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی چنئی نے سست اور خراب شروعات کی۔ ٹیم نے سات اوورز کے اندر رتوراج گائیکواڈ اور معین علی کی شکل میں دو بڑی وکٹیں گنوا دیں لیکن رابن اتھپا نے ان دونوں وکٹوں کے ساتھ بنگلورو کو ان پر دباؤ نہیں بنانے دیا اور ایک سرے سے آتشی بلے بازی کرتے رہے۔

اس دوران کریز پر آئے شیوم دوبے نے بھی اتھپا کا خوب ساتھ دیا۔ انہوں نے رنز کی رفتار کو بھی رکنے نہیں دیا۔ دونوں طرف سے شاندار بلے بازی کی وجہ سے بنگلور کے گیند باز دباؤ میں آگئے اور کئی غلطیاں کیں۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اتھپا اور دوبے نے کئی بہترین شاٹس لگائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 165 رنز کی بڑی شراکت ہوئی۔ 17ویں اوور کی آخری گیند پر اتھپا کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن دباؤ کی وجہ سے سراج کی یہ گیند نو بال ہوگئی۔ تاہم اتھپا 201 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد بیٹنگ کرنے آئے کپتان رویندرا جڈیجہ بھی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔


اتھپا اور دوبے نے آخری 13 اوورز میں تقریباً ساڑھے 13 کے رن ریٹ کے ساتھ 179 رنز جوڑے۔ دوبے 46 گیندوں پر پانچ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اپنی سنچری سے محروم رہے۔ دوسری جانب اتھپا نے 50 گیندوں میں چار چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے جس کی وجہ سے چنئی نے 20 اوورز میں 216 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

تمام گیند باز بنگلور کے لیے مہنگے ثابت ہوئے۔ وینندو ہسرنگا نے تین اوورز میں 35 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جوش ہیزل ووڈ نے چار اوورز میں 33 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔


ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں کپتان فاف ڈو پلیسس آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وراٹ کوہلی صرف ایک رن بنانے کے بعد مکیش چودھری کی گیند پر شیوم دوبے کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ گلین میکسویل 11 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر جڈیجہ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ مہیش تھکشنا نے ڈو پلیسس کو آؤٹ کرنے کے بعد انوج راوت (12) کو بھی پویلین بھیج دیا گیا۔

شہباز احمد نے 27 گیندوں پر 41 اور سویاش پربھوڈسائی نے 18 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ مہیش تھکشنا نے پھر شہباز اور پربھودیسائی کی وکٹیں بھی لیں۔ مہیش تھکشنا نے چار اوورز میں 33 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ چنئی کے کپتان جڈیجہ نے 39 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ وکٹ کیپر دنیش کارتک وکٹ پر اپنے شاٹس کھیلنے میں مصروف تھے اور بنگلورو کو 18 گیندوں پر 48 رنز درکار تھے۔ ڈیوین براوو نے 18ویں اوور میں کارتک کو باؤنڈری پر جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ کارتک نے 14 گیندوں میں 34 رنز میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ کارتک کی اننگز نے بنگلورو کے لیے شکست کا مارجن کم کر دیا۔ بنگلورو کا اسکور 20 اوور میں نو وکٹ پر 193 رنز رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔