آئی پی ایل 2020: چنئی ٹیم کا ہدف کا تعاقب کرنا ٹیسٹ میچ جیسا تھا، سہواگ

سابق جارح سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ جس طرح سے چنئی سپر کنگز دہلی کیپیٹل کے خلاف ہدف کا تعاقب کررہی تھی تو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے ٹیسٹ میچ چل رہا ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق جارح سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ جس طرح سے چنئی سپر کنگز دہلی کیپیٹل کے خلاف ہدف کا تعاقب کررہی تھی تو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے ٹیسٹ میچ چل رہا ہے۔

دہلی نے چنئی کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا ، جس کے جواب میں کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ٹیم 20 اوور میں سات وکٹوں پر 131 رن ہی بنا سکی۔ چنئی کے بلے باز سست رفتار سےرن بنارہے تھے جس پر سہواگ نے کہا ہے کہ وہ اس مقابلے کے دوران ٹیسٹ میچ کی طرح محسوس کررہے تھے۔


چنئی کا آغاز اچھا نہیں رہا تھا اور پہلے 10 اوورز میں انھوں نے تین وکٹوں پر 47 رن بنائے تھے اور مطلوبہ رن ریٹ 12 کاتھا۔ کیدار جادھاو باؤنڈری کے لئے جدوجہد کر رہے تھے جبکہ فاف ڈو پلیس ٹیم کی اننگز کو ایک سرے سے ہینڈل کررہے تھے۔ جب دھونی بیٹنگ کرنے آئے تو چنئی کو 26 گیندوں پر 78 رنز درکار تھے اور مطلوبہ رن ریٹ بھی بہت زیادہ تھا۔ آخر کار چنئی 131 رنز ہی بنا سکی اور اسے مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا ، "چنئی کا آغاز اتنا برا نہیں تھا۔ مرلی وجے کی بلے بازی کو دیکھ کر یقین نہیں ہورہا تھا کہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ شین واٹسن ایک پرانے انجن کی طرح ہیں۔ ڈو پلیس نے تاہم کوشش کی اور اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ ہم ٹی ٹونٹی کھیل رہے ہیں ، ٹیسٹ نہیں۔ اس کے بعد دھونی بھی جلدی بلے بازی کرنے نہیں اترے۔ ایسا لگتا ہے کہ دھونی کا نمبرچار پر بلے بازی کرنے کا ذہن بنانے سے پہلے ہندوستان کو بلیٹ ٹرین مل سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 27 Sep 2020, 12:11 PM