ایران کا میزائل پروگرام پر بات کرنے سے انکار

محمد جواد ظریف نے میزائل پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حفاظت کیلئے میزائل ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کی اشدضرورت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف
user

یو این آئی

تہران: (ژنہوا) ایران نے اپنے میزائل پروگرام کو دفاعی مقاصد کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پر کبھی بات چیت نہیں کرے گا۔

پریس ٹی وی نے ہفتہ کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حوالہ سے اس بات کی اطلاع دی۔

محمد جواد ظریف نے میزائل پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حفاظت کیلئے میزائل ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کی اشدضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی علاقائی ملک کے مقابلے میں دفاع پر کم خرچ کرتا ہے. لہذاہم نے شروع سے ہی یہ اعلان کیا ہوا ہے کہ ہمارے میزائل کو لے کر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔خیال رہے ایرانی وزیر خارجہ دوحہ فورم- 2018 میں حصہ لینے کے لئے اس وقت قطر میں ہیں۔ محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو کے الزامات کے سلسلہ میں یہ تبصرہ کیا ہے۔

قابل غور ہے کہ مسٹر پومپيو نے یکم دسمبر کو ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ’قرارداد 2231‘ کی خلاف ورزی کرکے میزائل ٹسٹ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ایران نے میزائل ٹسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کرنے کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔