کورونا ویکسین کا انتظار کرتے کرتے پوری دنیا میں اب تک ہو چکی 15.18 لاکھ افراد کی موت

کورونا انفیکشن کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.43کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور2 لاکھ 79 ہزار 753مریض موت کی نیند سو چکے ہیں۔

کورونا ویکسین، تصویر آئی اے این ایس
کورونا ویکسین، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے ٹیکے کے انتظار کے درمیان اس وبا کی شروعات سے لے کر اب تک ساڑھے چھ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 15 لاکھ سے زیادہ کی جانیں جاچکی ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر کے 191 ممالک میں 65850285 افراد کو متاثر اور1518977 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.43کروڑ سے زائد افراد متاثر اور279753 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36652 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد 96.08 لاکھ تک پہنچ گئی۔ وہیں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 90.58 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ مزید 512 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 139700 ہوگئی ہے۔


برازیل میں کورونا وائرس کی زد میں آںے والے افراد کی تعداد 65.33 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 175964 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 23.82 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 41730 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ فرانس میں متاثرین کی تعداد 23.21 لاکھ سے زیاد اور ہلاک ہونے والوں کی 54859 ہوچکی ہے۔ برطانیہ میں اب تک 16.94 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور 60210 افراد جاں بحق۔ یورپی ملک اٹلی میں تقریباً 16.88 لاکھ سے زیادہ افرادمتاثر ہوئے ہیں اور 58038 کی جان چلی گئی ہے۔ اسپین میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 16.84 لاکھ سے زیادہ اورجاں بحق ہونے والوں کی 46038 ہوچکی ہے۔

ارجنٹائن میں 14.54 لاکھ متاثر اور 39305 ہلاک ہوئے ہیں۔ کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے اب تک لگ بھگ 13.52 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 37305 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں اب تک 11.56 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 108863 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اس وائرس کی زد میں تقریباً 11.42 لاکھ افراد آئے ہیں اور یہاں ہلاکتوں کی تعداد 18097 ہے۔ پولینڈ میں انفیکشن کے 10.28 لاکھ سے زیادہ معاملات آچکے ہیں اور 18828 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران اب تک 1003494 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49348 ہوچکی ہے۔ پیرو میں اب تک 9.67 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 36076 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


جنوبی افریقہ میں آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 21803 کی موت ہوچکی ہے۔ یوکرین میں متاثرین کی تعداد 7.93 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 13394 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی میں اب تک 7.33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 14316 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بیلجیئم میں کورونا سے 5.84 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 17،033 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں متاثرین کی تعداد 5.56 لاکھ سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی 12540 ہوگئی ہے۔ چلی میں تقریبا 5.55 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 15519 جاں بحق۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.57 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 17355 ہوگئی ہے۔

نیدرلینڈ میں کورونا سے 5.46 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9645 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5.33 لاکھ اوراموات کی 8515 ہوگئی ہے۔ رومانیہ میں 4.92 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 11876 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 4.71 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6748 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلپائن میں اس وبا سے 4.35 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اوریہاں ہلاکتوں کی تعداد 8446 ہے۔


پاکستان میں اب تک 4.1 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 8260 جاں بحق ہوئےہیں۔ کورونا کے معاملے میں کینیڈا نے سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اوریہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.99 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 12423پہنچ گئی ہے۔ مراکش میں اب تک 3.64 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6063 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ابھی تک سعودی عرب میں کورونا سے تقریباً 3.58 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 5930 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسرائیل میں اس وبا سے 3.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2891 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں اب تک 3.40 لاکھ افراد اس وبا سے متاثراور 5181 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس نے ایکواڈور میں 13612، بولیویا میں 8982، مصر میں 6713، چین میں 4745، گوئٹے مالا میں 4205، پناما میں 3141 اور ہونڈوراس میں 2930 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */