اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے والی کسی کمپنی کی مصنوعات نہیں خریدیں گے: ترکیے

ترک پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قرطولمس نے کہا کہ اگر سامان خرید لیا گیا تھا تو اسے پھینک دیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>ترک پارلیمنٹ / آئی اے این ایس</p></div>

ترک پارلیمنٹ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

انقرہ: اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان ترک پارلیمنٹ نے اپنے ریستورانوں سے ایسی کمپنیوں کی مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جو 'اسرائیلی جارحیت' کی حمایت کرتی ہیں۔ ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قرطولموس نے کہا کہ پارلیمنٹ ایسی مصنوعات استعمال نہیں کرے گی جو اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرتی ہوں۔ انہوں نے ترکی کے شمالی صوبے اوردو میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ "ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی میں ہم ایسی کمپنیوں کی مصنوعات استعمال نہیں کریں گے جو اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرتی ہوں۔‘‘

ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق نعمان قرطولمس نے کہا ہے کہ اب سے ہم ان کمپنیوں سے کچھ نہیں خریدیں گے اور جو خریدا ہے اسے پھینک دیں گے۔ تاہم نعمان نے یہ نہیں بتایا کہ پارلیمنٹ کے ریستراں میں کس کمپنی کی مصنوعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ترک پارلیمنٹ نے کوکا کولا اور نیسلے کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کوکا کولا اور نیسلے کو پارلیمنٹ ریستراں کے مینو سے ہٹا دیا گیا ہے۔


ترکیے نے غزہ پر اسرائیلی حملوں پر سوالات اٹھائے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اسرائیل کو ملنے والی مغربی حمایت کی بھی مذمت کی ہے۔ اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان ترکی نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔ سفیر کی واپسی کے حوالے سے ترک وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ غزہ میں پیش آنے والے انسانی المیے کے پیش نظر ہم نے اپنے سفیروں کو واپس بلایا تھا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے اسرائیل سے اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔