کورونا کے سامنے پوری دنیا پست، ہلاکتوں کی تعداد 6.63 لاکھ سے متجاوز

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 88 ہزار 634 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 84 ہزار649 تک جا پہنچی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی: جان لیوا اور خوفناک عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھرمیں 1.66 کروڑ سے زائد افراد اس مہلک وبا سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 6.59 لاکھ سے زیادہ افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 68 لاکھ 99 ہزار 9 تک جا پہنچی ہے، جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 63 ہزار 539 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں57 لاکھ 73 ہزار 298 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 449 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 4 لاکھ 62 ہزار 172 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تادم تحریر امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 52 ہزار 320 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44 لاکھ 98 ہزار 343 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکہ میں 21 لاکھ 60 ہزار 129 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 992 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 لاکھ 85 ہزار 894 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔


کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 88 ہزار 634 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 84 ہزار649 تک جا پہنچی ہے۔ ہندوستان میں بدھ کے روز صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں 35286 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 988029 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ایکٹیو کیسز میں 12459 کے اضافہ سے مجموعی تعداد 509447 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 34193 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15.31 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

  • کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 13 ہزار 504 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار 515 ہو چکی ہے۔

  • جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 7 ہزار 257 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 59 ہزار761 رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • میکسیکو میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 44 ہزار 876 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 2 ہزار 697 ہو گئے۔

  • پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 612 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 95 ہزار 5 رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 240 ہو گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 49 ہزار 800 ہو گئی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 436 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 27 ہزار 690 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 878 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 692 ہو چکی ہے۔

  • ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 16 ہزار 147 ہو گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 2 لاکھ 96 ہزار 273 ہو گئی ہے۔

  • سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی اموات 2 ہزار 789 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 831 تک جا پہنچی ہے۔


  • چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 60 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

  • پڑوسی ملک پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔ اس ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں اب تک 257101 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8777 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 246488 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35123 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں229185 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 3000 افراد اس بیماری سے فوت ہو چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 227982 ہوگئی ہے اور 5645 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 221077 ہے اور 30226 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 207707 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9131 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9822، کینیڈا میں 8957، نیدرلینڈ میں 6164، سویڈن میں 5702، ایکواڈور میں 5584،انڈونیشیا میں 4901 چین میں 4657، مصر میں 4691، عراق میں 4435، ارجنٹائنا میں 3179 بولیویا میں 2720، رومانیہ میں 2239 ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 1978، فلپائن میں 1947، آئرلینڈ میں 1764، گوئٹے مالا میں 1782، پرتگال میں 1722، پولینڈ میں 1722، یوکرین میں 1650، پنامہ میں 1339، کرغزستان 1329 اور افغانستان میں 1270 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔