’خواتین کے حقوق کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا‘ طالبان حکومت کا عالمی یوم خواتین پر پیغام

ذبیح اللہ مجاہد نے خواتین کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کے عالمی دن کو افغان خواتین کے لیے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔

ذبیح اللہ مجاہد، تصویر یو این آئی
ذبیح اللہ مجاہد، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کابل: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر افغان حکومت نے بھی خواتین کے حقوق کے دفاع سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امارات اسلامیہ خواتین کے حقوق کا ہر صورت میں دفاع کرے گی، اپنی افغان بہنوں اور بیٹیوں کو وہ تمام حقوق دیئے جائیں گے جو اسلام نے انہیں دیئے ہیں۔

عالمی یوم خواتین پر جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ افغان روایات کے مطابق خواتین کو ملازمت، کاروبار اور پسند کی شادی کی اجازت دی گئی ہے۔ دوسری جانب ذبیح اللہ مجاہد نے خواتین کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کے عالمی دن کو افغان خواتین کے لیے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امارت اسلامیہ تمام افغان خواتین کے شرعی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔