وارن بفیٹ کا ریکارڈ عطیہ، گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کو ’51 ہزار کروڑ‘ روپے منتقل

وارن بفیٹ نے گیٹس فاؤنڈیشن اور چار فیملی چیریٹیز کو 51 ہزار کروڑ روپے عطیہ کیے ہیں۔ اس عطیہ کے بعد وہ فوربس کی امیروں کی فہرست میں پانچویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>وارن بفیٹ، تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دنیا کے مشہور ارب پتی وارن بفیٹ نے گیٹس فاؤنڈیشن اور چار فیملی چیریٹیز کو برک شائر ہاتھوے کے قریب 600 کروڑ ڈالر (51291 کروڑ روپے) کے شیئر اور عطیہ کیے ہیں۔ نیوز ایجنسی ’رائٹرس‘ کے مطابق قریب 20 سال پہلے سے وہ اپنی دولت کا ایک حصہ عطیہ کر رہے ہیں۔ تب سے لے کر اب تک یہ ان کا سب سے بڑا سالانہ ڈونیشن ہے۔ قریب 1.24 کروڑ برک شائر کلاس بی شیئروں کے عطیہ سے چیریٹیز کو اب تک وارن بفیٹ کا عطیہ 6000 کروڑ سے زیادہ ہو گیا۔

عطیہ دینے سے پہلے بفیٹ کی کُل جائیداد 15.2 ہزار کروڑ ڈالر تھی اور فوربس کی فہرست میں وہ دنیا کے پانچویں سب سے امیر شخص تھے۔ عطیہ کے بعد بفیٹ چھٹے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ سال جون میں انہوں نے 530 کروڑ ڈالر سے زیادہ اور اور نومبر میں چیریٹیز کو 114 کروڑ ڈالر بطور عطیہ دیے تھے۔ وارن بفیٹ کے پاس اب بھی برک شائر کی 13.8 فیصد حصہ داری ہے۔


وارن بفیٹ نے 94.3 کروڑ شیئر گیٹس فاؤنڈیشن کو عطیہ کیے ہیں تو سُسان تھامپسن فاؤنڈیشن کو 9,43,384 شیئر عطیہ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے بچوں کے فاؤنڈیشن کو بھی شیئر عطیہ کیے ہیں۔ انہوں نے ہاورڈ کی ہاورڈ جی فاؤنڈیشن، سُسی کے شیرووڈ فاؤنڈیشن اور پیٹر کے نوو فاؤنڈیشن میں سے ہر ایک کو 6,60,366 شیئر عطیہ کیے ہیں۔ سُسی بفیٹ، سُسان تھامپسن اور بفیٹ فاؤنڈیشن کا کام دیکھتی ہیں جو ری پروڈکتیو ہیلتھ کی فنڈنگ کرتی ہیں اور یہ ان کی والدہ اور وارین کی پہلی اہلیہ کے نام پر ہے۔

شیرووڈ فاؤنڈیشن نیبراسکا کی این جی او اور بچوں کی شروعاتی تعلیم کو سپورٹ کرتی ہے تو ہاورڈ جی بفیٹ فاؤنڈیشن دنیا بھر میں بھوک مری اور انسانی اسمگلنگ سے لڑائی کو لے کر کام کرتی ہے جبکہ نووو فاؤنڈیشن حاشیے پر رہ رہی خواتین اور آدیباسی طبقوں کو لے کر کام کرتی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ 94 سالہ عالمی شہرت یافتہ کاروباری وارن بفیٹ نے 2006 سے اپنی جائیداد کا ایک حصہ عطیہ کرنا شروع کیا تھا۔ گزشتہ سال انہوں نے اپنی وصیدت میں تبدیلی کی تھی جس میں انہوں نے اپنی موت کے بعد 99.5 فیصد دولت ایک چیریٹیبل ٹرسٹ کو دینے کی بات کہی۔ اس ٹرسٹ کی دیکھ ریکھ ان کے بچے کریں گے۔ بفیٹ کے بچوں 71 سالہ سُسی بفیٹ، 70 سالہ ہاورڈ بفیٹ، 67 سالہ پیٹر بفیٹ کو یہ طے کرنے کے لیے تقریباً دس سال کا وقت ملے گا کہ پیسے کہاں خرچ ہوں، اور اس کا فیصلہ مل جل کر آپسی اتفاق سے لینا ہوگا۔

بفیٹ کے مطابق ان کی موت کے بعد گیٹس فاؤنڈیشن کو ڈونیشن بند ہو جائیں گے۔ وارن بفیٹ سال 1965 سے برک شائر کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ 1.05 لاکھ کروڑ ڈالر کے اس گروپ کے پاس جیکو کار انشورنس اور بی این ایس ایف ریل روڈ سمیت قریب 200 کاروبار ہیں۔ اس کے پاس ایپل اور امریکن ایکسپریس سمیت درجنوں کمپنیوں کے اسٹاکس بھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔