ایلون مسک اور آلٹ مین کے درمیان زبانی جنگ، 'اوپن اے آئی' اور 'ایکس' کی خریداری کی پیشکشیں

ایلون مسک نے 97.4 بلین ڈالر میں 'اوپن اے آئی' خریدنے کی پیشکش کی، جسے ٹھکرا کر آلٹ مین نے 'ایکس' کو 9.74 بلین میں خریدنے کی پیشکش دے دی۔ مسک نے آلٹ مین کو 'اسکیم آلت مین' کہہ دیا

<div class="paragraphs"><p>آلٹ مَین اور مسک، تصویر 'ایکس'،&nbsp;<a href="https://x.com/news24tvchannel">@news24tvchannel</a></p></div>

آلٹ مَین اور مسک، تصویر 'ایکس'،@news24tvchannel

user

قومی آواز بیورو

ڈونالڈ ٹرمپ اور ایلون مسک دو ایسی شخصیتیں ہیں جنہوں نے اپنے فیصلوں اور اعلانات سے اس وقت دنیا بھر میں ہلچل پیدا کر رکھی ہے۔ اب ایک اور نئی زبانی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ اسپیس ایکس اور 'ایکس' جسیی کمپنیوں کے مالک اور دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی میکر اوپن اے آئی کو خریدنے کی بات کہہ دی ہے۔ مسک نے پلیٹ فارم کو خریدنے کے لیے 97٫4 بلین ڈالر دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ یہ پیشکش مسک کے وکیل مارک ٹوبے راف کے توسط سے پیر کو اوپن اے آئی کے بورڈ کے سامنے رکھی گئی۔

اس آفر پر اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مَین نے بھی زبردست رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے بھی ایلون مسک کو ایک ڈیل آفر کر دی، جس سے دونوں کے درمیان پھر سے تیکھی نوک جھونک شروع ہو گئی ہے۔

'دی وال اسٹریٹ جرنل' کے مطابق ایلون مسک 97.4 بلین ڈالر کی رقم ادا کرکے اوپن اے آئی کو خریدنا چاہتے ہیں۔ ان کی طرف سے اوپن اے آئی بورڈ کے سامنے یہ پیشکش کی گئی ہے۔ مسک کے انویسٹمنٹ گروپ کی طرف سے چیٹ جی پیٹی میکر کو آفیشیلی یہ آفر دیا گیا۔ حالانکہ اوپن اے آئی نے اس آفر کو یکسر خارج کر دیا۔

سیم آلٹ مین نے مسک کے آفر کو خارج کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا، "نہیں، شکریہ، لیکن اگر آپ چاہیں تو ہم ایکس (سابق ٹوئٹر) کو 9.74 بلین ڈالر میں خرید لیں گے۔"


آلٹ مین کے جواب میں مسک نے پھر رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے آلٹ مین کو دھوکہ باز بتایا اور اسے 'اسکیم آلٹ مین' کا نام دیا۔ رپورٹ کے مطابق مسک کے اس آفر کا ایکس اے آئی کے ساتھ ساتھ ویلور ایکویٹی پارٹنرس، بیرن کیپٹل، ایٹ رائڈس مینجمنٹ، وی کیپٹل اور انڈیور کے سی ای او ایری ایمانوئل سمیت کئی سرمایہ کار حمایت کر رہے ہیں۔

واضح ہو کہ مسک اوپن اے آئی کے فاؤنڈنگ ممبر رہے ہیں۔ مسک نے 2015 میں آلٹ مَین کے ساتھ مل کر اوپن اے آئی کا قیام عمل میں لایا تھا، جو 2019 میں مسک کی کمپنی کو چھوڑنے سے پہلے ایک نان-پرافٹ آرگنائزیشن تھی۔ اس سے الگ ہونے کے بعد مسک کئی بار اس پر سوال کھڑے کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔