غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو تشدد پھیل سکتا ہے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے فوری طور پر بند نہ کیے گئے تو تشدد مشرق وسطیٰ کے دیگر حصوں تک پھیل سکتا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بیروت: ایران نے اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر حملے جاری رکھنے والے وارننگ دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو ایران کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے فوری طور پر بند نہ کیے گئے تو تشدد مشرق وسطیٰ کے دیگر حصوں تک پھیل سکتا ہے۔

دی نیو عرب کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اس وقت بیروت، بغداد اور شام کے دارالحکومت دشمک کے دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ بغداد سے لبنانی دارالحکومت بیروت پہنچ گئے ہیں۔ ایران لبنان میں حزب اللہ اور عراق میں پاپولر موبلائزیشن فورسز سمیت خطہ میں کئی طاقتور عسکریت پسند گروہوں کی سرپرستی کرتا ہے۔


عبداللہیان نے لبنانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے ساتھ ساتھ نگراں وزیراعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق خدشات ہیں کہ جنگ لبنان کے ساتھ سرحد تک پھیل سکتی ہے، جہاں ہفتے کے روز جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد حزب اللہ کے جنگجو چوکس ہیں، جس میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو دمشق اور حلب میں شام کے دو اہم بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حملہ کر کے انہیں سروس سے محروم کر دیا۔ پروازوں کا رخ ساحلی صوبے لاذقیہ کے ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔ یہ حملے شام سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر داغے جانے والے گولوں کے بعد ہوئے۔

دی نیو عرب کی خبر کے مطابق، لبنان-اسرائیل سرحد پر تشدد کے چھٹ پٹ واقعات میں پیر کو حزب اللہ کے تین جنگجو مارے گئے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ بدھ کے روز ٹینک شکن میزائل حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔