امریکہ: ہیوسٹن میں اڑان بھرتے وقت طیارے میں لگی آگ، 104 مسافر بحفاظت فلائٹ سے باہر نکالے گئے

طیارہ ہیوسٹن ایئر پورٹ سے نیو یارک کے لیے اڑان بھرنے جا رہا تھا۔ کچھ دن پہلے ہی واشنگٹن کے باہر ریگن نیشنل ایئر پورٹ اور فیلاڈیلفیا شہر میں الگ الگ طیارہ حادثوں میں کئی لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

امریکہ میں ایک بڑا طیارہ حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ دراصل ہیوسٹن ایئر پورٹ پر اڑان بھرتے وقت یونائٹیڈ ایئر لائن کے طیارہ میں آگ لگ گئی۔ یہ طیارہ ہیوسٹن کے جارج بش انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے نیو یارک کے لیے رنوے پر اڑان بھرنے جا رہا تھا تبھی اس کے ایک وِنگ میں آگ لگ گئی۔

طیارہ میں آگ نظر آتے ہی فوراً اسے رنوے پر روکا گیا۔ مسافروں کو طیارہ سے باہر نکالا گیا۔ ہیوسٹن فائر محکمہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔ نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق طیارہ میں 104 مسافر اور عملے کے 5 اراکین سوار تھے۔ کئی لوگوں نے اس واقعہ کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں کو جیسے ہی جانکاری ملی کہ طیارہ کے ایک وِنگ آگ لگ گئی ہے تو وہ کافی تناؤ میں آ گئے۔

نیو یارک ٹائمز نے افسروں کے حوالے سے خبر شائع کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ سبھی 104 مسافر سلائیڈ اور سیڑھیوں کا استعمال کرکے طیارہ سے محفوظ رنوے پر اتر گئے۔ انہیں بس سے ٹرمینل لے جایا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نیو یارک کے لاگارڈیا ہوائی اڈے کے لیے جا رہے ایئر بس طیارہ کے ایک انجن سے دھواں اور آگ نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔ یونائٹیڈ ایئر لائنس نے کہا ہے کہ مسافروں کے لیے دوسرے طیارہ کا انتظام کیا گیا۔


واضح ہو کہ کچھ دن پہلے ہی واشنگٹن کے باہر ریگن نیشنل ایئر پورٹ کے پاس ایک امریکن ایئر لائنس کا طیارہ امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا۔ حادثہ کے بعد دونوں طیارے پوٹومیک ندی میں گر گئے۔ امریکی افسروں کی تصدیق کے مطابق اس حادثے میں 67 لوگوں کی جان چلی گئی۔ وہیں جمعہ کی رات فیلاڈیلیفیا میں ایک مال کے پاس ایک اور طیارہ حادثہ ہو گیا۔ اس میں 7 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ 19 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔