امریکہ: ٹیکساس میں خوفناک سڑک حادثے میں 4 ہندوستانیوں کی موت

ریاست ٹیکساس میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 4 ہندوستانیوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ٹرک نے ایس یو وی کو پیچھے سے زور سے ٹکر ماری جس کی وجہ سے کار میں آگ لگ گئی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ہولناک سڑک حادثے کی خبر ہے۔ گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک خاتون سمیت چار ہندوستانیوں کی موت ہو گئی۔ متاثرین کارپولنگ ایپلی کیشن سے منسلک تھے اور بینٹن ویل، آرکنساس جا رہے تھے۔ چاروں کی ایس یو وی کار میں جلنے سے موت ہو گئی۔ شناخت کے لیے جاں بحق افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ اس واقعے سے جڑے ہندوستانیوں میں آرین رگھوناتھ اورمپتی، فاروق شیخ، لوکیش پالچارلا اور دھرشینی واسودیون شامل ہیں۔

اورم پتی اور اس کا دوست شیخ ڈلاس میں اپنے کزن سے ملنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔ لوکیش اپنی بیوی سے ملنے بینٹن ویل جا رہا تھا۔ دھارشنی واسودیون، جو ماسٹرز کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد امریکہ میں کام کر رہی تھی، بینٹن ویل میں اپنے چچا سے ملنے جا رہی تھی۔


رشتہ دار نے اورمپتی کے بارے میں بتایا کہ اس کے والد سبھاش چندر ریڈی حیدرآباد میں ایک پرائیویٹ فرم چلاتے ہیں۔ آرین کے والدین، جنہوں نے کوئمبٹور سے انجینئرنگ کی ہے، مئی میں ٹیکساس یونیورسٹی میں اس کی گریجویشن تقریب کے دوران امریکہ میں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ آرین کو بھی ہندوستان واپس آنے کو کہا گیا تھا لیکن انہوں نے مزید دو سال امریکہ میں کام کرنے کو کہا تھا۔ دوسری طرف اورمپتی کا دوست فاروق شیخ بھی حیدرآباد سے تھا اور بینٹن ویل میں رہ رہا تھا۔

فاروق شیخ کے والد مستان ولی نے بتایا کہ ان کا بیٹا ایم ایس کی ڈگری مکمل کرنے امریکہ گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس خوفناک حادثے میں پانچ گاڑیاں شامل تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز رفتاری سے آ رہے ایک ٹرک نے پیچھے سے ایس یو وی کو ٹکر مار دی، جس میں ہندوستانی موجود تھے۔ ٹکر کے سبب کار میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار ہندوستانی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے حوالے سے ایک مقامی اہلکار کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے فنگر پرنٹنگ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ٹیسٹ کے نمونے متوفی کے والدین کے ساتھ میچ کیے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔