امریکہ نے باقی یرغمالیوں کی فوراً رہائی کے لیے حماس کو انتباہ کیا، 3 قیدی رہائی کے بعد اسرائیل پہنچے

اب اسرائیل معاہدے کے تحت نیگیو میں کیجیوٹ جیل اور ویسٹ بینک میں اوفر جیل سے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان قیدیوں میں 18 ایسے ہیں جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ٹرمپ کی بات کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو اب سبھی یرغمالیوں کو آزاد کرنا ہوگا۔ 490 دنوں تک قید میں رہنے کے بعد ایلی، آر لیوی اور عہد اپنے ملک اسرائیل واپس ہو گئے ہیں۔ اس دوران روبیو نے حماس کو انتباہ کیا کہ وہ جلد ہی باقی یرغمالیوں کو رہا کر دے۔ ادھر اسرائیل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حماس نے بات چیت کے بعد تین یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی تھی کہ تین یرغمالی عہد بین عمی، ایلی شیرابی اور آر لیوی کو ریڈ کراس کو سپرد کر دیا گیا تھا، جہاں سے انہیں اسرائیل پہنچایا گیا۔

غزہ میں قیدی بنائے گئے لوگ جب اسرائیل پہنچے تو آئی ڈی ایف اور شِن بیٹ فورسز نے ان کا استقبال کیا۔ حالانکہ یہ تینوں کمزور دکھائی دے رہے تھے جس سے ان کے اہل خانہ کو کافی تشویش ہوئی۔ ان تینوں کو لوگوں کو پھر فوراً ابتدائی علاج کے جائزہ کے لیے بھیجا گیا تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق جب ان یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تو اس سے پہلے حماس کے ذریعہ ایک عوامی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب میں ایک نقاب پوس حماس کارکن نے کچھ تقریر کی پھر تینوں یرغمالیوں کو سرٹیفکیٹ دیا گیا اور منچ پر پریڈ کرائی گئی۔


وہیں اب اسرائیل بھی معاہدے کے تحت نیگیو میں کیجیوٹ جیل اور ویسٹ بینک میں اوفر جیل سے 183 فلسطینی سلامتی اہلکار قیدیوں کو رہا کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان قیدیوں میں 18 ایسے ہیں جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ 183 میں سے 111 قیدیوں کو جنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا باقی بچے 72 قیدی ویسٹ بینک اور مشرقی یروشلم سے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔