امریکی وزارت خارجہ کی سعودی عرب کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ معاہدہ امریکا سے طے شدہ گزشتہ معاہدوں کی ہی ایک کڑی ہے جس میں سعودی عرب کے اپاچی، بلیک ہاک اور مستقبل میں ملنے والے چینوک ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال اور مرمت شامل ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ "اس مجوزہ معاہدے سے ایک دوست ملک کی سکیورٹی کو مزید توانا بنایا جائے گا جو کہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کا اہم رکن ہے۔ سعودی عرب کی حمایت سے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی مقاصد کو تقویت ملے گی ۔"
امریکہ کے مطابق اس معاہدے سے سعودی عرب کو حالیہ اور مستقبل میں پیش آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ہیلی کاپٹرز، جہازوں، ہتھیاروں اور میزائلوں کی دیکھ بھال میں بھی مدد ملے گی۔ سعودی عرب کو اس نئے سامان کو اپنی مسلح افواج کے استعمال میں لانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔ امریکی وزارت خارجہ نے یہ معاہدہ کانگریس میں نظر ثانی اور منظوری کے لئے بھیج دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔