امریکہ: خواتین کی جنسی ہراسانی کے معاملے میں نیویارک گورنر کا استعفیٰ

گورنر پر خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقات 5 ماہ تک جاری رہیں جس میں انکشاف ہوا کہ گورنر نے 11 خواتین کو ہراساں کیا، ان کی جانب سے ہراسانی کا شکار ہونے والی 11خواتین میں سے زیادہ ترسرکاری ملازمین تھیں۔

تصویر الجزیرہ
تصویر الجزیرہ
user

یو این آئی

نیویارک: خواتین کی جنسی ہراسانی کے معاملے میں نیویارک کے گورنر نے انڈریو کومو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے گورنر انڈریو کومو مستعفی ہوگئے، ان پر متعدد خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی گورنر نیویارک کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

گورنر پر کئی خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد ان الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا گیا۔ گزشتہ روز نیویارک کی اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز نے گورنر کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کئی ارکان پارلیمنٹ نے بھی گورنر سے استعفی کا مطالبہ کیا تھا، ریاستی اسمبلی کے اسپیکر نے بھی انڈریو کومو سے فوری عہدہ چھوڑنے کے لئے کہا تھا۔


گورنر پر خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقات 5 ماہ تک جاری رہیں جس میں انکشاف کیا گیا کہ 63 سالہ گورنر نے 11 خواتین کو ہراساں کیا، گورنر کی جانب سے ہراسانی کا شکار ہونے والی 11 خواتین میں سے زیادہ ترسرکاری ملازمین تھیں۔ واضح رہے کہ اینڈریو کومو کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ 2011 سے ریاست کے گورنر تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔