ناروے میں امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

رپورٹ کے مطابق امریکی میرین کور کا طیارہ V-22 B جمعہ کی شام کو لاپتہ ہوا جو بعد میں نارلینڈ کاؤنٹی میں تباہ شدہ حالت میں پایا گیا۔ حکام نے طیارے میں سوار چاروں امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اوسلو: یوروپی ملک ناروے میں ایک امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ناروے میں گرنے والا امریکی فوجی طیارہ ناٹو فورسز کی تربیتی مشقوں میں شریک تھا۔ جنگی طیارے پر خاتون سمیت امریکی فوج کے 4 اہلکار سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی میرین کور کا طیارہ وی-22 بی جمعہ کی شام کو لاپتہ ہوا جو بعد میں نارلینڈ کاؤنٹی میں تباہ شدہ حالت میں پایا گیا۔ حکام نے طیارے میں سوار چاروں امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ان مشقوں میں ناٹو اور رکن ممالک کے 30 ہزار کے قریب فوجی شرکت کر رہے ہیں۔ مشقوں میں 200 لڑاکا طیارے اور 50 جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں جو 11 اپریل تک جاری رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔