دنیا میں کورونا سے 68.39 لاکھ افرادمتاثر،3.97 لاکھ ہلاک

اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں 68.39 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور 3.97 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور کورونا وائرس کے معاملے میں برازیل دوسرےجبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔


دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 19,65,551 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1,11,385 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 646,006 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 35,047 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں بھی کووڈ 19 کے کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں اور اب تک یہاں 449,834 افراد متاثر ہوئے ہیں اوراس وبا کی وجہ سے 5528 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برطانیہ میں بھی ، اس انفیکشن کی وجہ سے صورتحال خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ اب تک 283,311 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 40,261افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


اس وبا نے یوروپی ملک اٹلی میں شدید تباہی مچائی ہے۔ اب تک اس وبا سے 33،689 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 2،34،013 افراد اس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،40،660 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،133 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 1،89،569 افرادمتاثرہوچکے ہیں اور 29،065 افراد ہلاک ۔ جرمنی میں 1،82،764 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور8581 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


میکسیکو میں 12545 افراد ، بیلجیم میں 9548 ، کینیڈا میں 7637 ، نیدرلینڈ میں 5990 ، سویڈن میں 4531 ، ایکواڈور میں 3486 ، سوئٹزرلینڈ میں 1920 ، آئرلینڈ میں 1664 اور پرتگال میں 1455 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

عالمی وباکے مرکز چین میں اب تک 83،027 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4634 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی میں اب تک 1،67،410 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4630 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ خلیجی ملک ایران میں 1،64،270 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ اس کی وجہ سے 8071 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا کی وجہ سے 89,249 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1838 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔