امریکہ: ٹیلی کام سروس ٹھپ ہونے سے سینکڑوں اڑانیں رد، 1800 سے زیادہ فلائٹس تاخیر کی شکار، ہزاروں مسافر پریشان

ایف اے اے نے بتایا کہ مقامی ٹیلی فون کمپنی کے آلات میں مبینہ مسئلہ کی وجہ سے آمد و رفت سست پڑ گئی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ایئر لائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب ’انسٹاگرام‘</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکہ کے ڈلاس علاقے کے دو ہوائی اڈوں پر پہنچے ہزاروں مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہاں پر 1800 سے زیادہ اڑانوں میں تاخیر ہوئی جبکہ سینکڑوں اڑانوں کو رد کر دیا گیا۔ دراصل ٹیلی کمیونکیشنس میں خلل کی وجہ سے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اڑانوں کو روک دیا۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔

ایف اے اے نے بتایا کہ مقامی ٹیلی فون کمپنی کے آلات میں مبینہ مسئلہ کی وجہ سے آمد و رفت سست پڑ گئی ہے جس میں ایف اے اے آلات شامل نہیں ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایف اے اے وجہ کا پتہ لگانے کے لیے ٹیلی فون کمپنی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔


مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے تک ، ڈی ایف ڈبلیو کی 273 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ لیو فیلڈ نے 69 کی اطلاع دی۔ ایف اے اے نے بتایا کہ آنے والی پروازوں کی پیمائش اس وقت تک کی جا رہی تھی جب تک کہ راڈار معمول کے مطابق نہ ہو جائے اور مواصلات بحال ہو جائیں، جس کی توقع شام 5 بجے سے پہلے نہیں تھی۔

ایف اے اے کے مطابق ڈلاس فورٹ ورتھ کے لیے اڑانیں رات 11 بجے تک اور ڈلاس لو فیلڈ کے  لیے کم سے کم رات 8:45 بجے تک روک دی گئی ہے۔ فلائٹ ویئر نے کہا کہ ایئر لائنوں نے ڈلاس میں اپنی 20 فیصد اڑانیں رد کر دی ہیں۔ امریکن ایئر لائنس نے 200 سے زیادہ اڑانیں رد کر دیں اور 500 سے زیادہ تاخیر کا شکار ہیں۔


ایئر پورٹ اتھاریٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ایئر لائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں، کیونکہ شام کے بعد معمول کے آپریشنز دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔