ہندوستان میں ووٹروں کی حصہ داری بڑھانے کے لیے دی جا رہی رقم پر امریکہ نے لگائی روک، بنگلہ دیش پر بھی گری گاج

مسک کی سربراہی والی 'ڈی او جی ای' نے ہندوستان میں ووٹروں کی حصہ داری بڑھانے کے لیے مقرر 2.1 کروڑ ڈالر کے پروگرام اور بنگلہ دیش کے سیاسی استحکام کے لیے 2.9 کروڑ ڈالر کی پہل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایلن مسک/ ڈونالڈ ٹرمپ</p></div>

ایلن مسک/ ڈونالڈ ٹرمپ

user

قومی آواز بیورو

امریکہ کئی ممالک کو دیے جا رہے مالی امداد میں کٹوتی کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ اس میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے نام بھی شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کی قیادت میں حکومت نے بجٹ میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت ایلن مسک کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ افی سی اینشی (ڈی او جی ای) نے اتوار کو یہ اطلاع دی کہ امریکہ نے ہندوستان میں ووٹروں کی حصہ داری بڑھانے کے لیے مقرر 2.1 کروڑ ڈالر کے پروگرام اور بنگلہ دیش کے سیاسی پس منظر کو مضبوط کرنے کے لیے 2.9 کروڑ ڈالر کی پہل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

'لائیو ہندوستان' کی خبر کے مطابق یہ فیصلہ بین الاقوامی تعاون میں وسیع کٹوتی کے تحت لیا گیا ہے۔ ایلن مسک نے کئی بار کہا ہے کہ بغیر بجٹ کٹوتی کے امریکہ دیوالیہ ہو جائے گا۔

ہندوستان کے لیے مقرر 2.1 کروڑ ڈالر کا پروگرام خاص طور سے انتخابات میں ووٹروں کی حصہ داری بڑھانے کے مقصد سے تھا۔ حالانکہ اب اس رقم پر روک لگا دی گئی ہے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب ٹرمپ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان حال ہی میں اہم میٹنگیں ہوئی تھیں۔ اس میں دونوں رہنماؤں نے ہند-امریکہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے اعلانات کیے تھے۔ حالانکہ اس میٹنگ کا ذکر مشترکہ بیان یا پریس کانفرنس میں نہیں کیا گیا تھا۔


وہیں بنگلہ دیش میں 2.9 کروڑ ڈالر کا پروگرام سیاسی استحکام کو بڑھاوا دینے اور جمہوری حکومت کو مضبوط کرنے کے لیے تھا۔ بنگلہ دیش میں سیاسی بحران جاری ہے۔ فوج نے شیخ حسینہ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا اور ملک میں پُرتشدد مظاہرے ہوئے تھے اور ابھی بھی ہو رہے ہیں۔ حالانکہ شیخ حسینہ بنگلہ دیش سے باہر ہوگئیں اور محمد یونس کی قیادت میں ایک عبوری حکومت کی تشکیل ہوئی، لیکن اس کے باوجود سیاسی استحکام اب بھی حاصل نہیں ہو پایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔