امریکہ: ایف بی آئی نے چین پر جاسوسی کا الزام لگایا

کرس رے نے ہاؤسٹن انسٹی ٹیوٹ میں ایک ویڈیو ایونٹ کے دوران بتایا کہ ہمارے ملک کی اطلاعات اور املاک دانش اور ہماری معاشی زندگی کے لئے سب سے بڑا طویل مدتی خطرہ چین کی خفیہ اور معاشی جاسوسی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرس رے نے امریکہ میں جاسوسی کرنے کے لئے چین پر تنقید کرتے ہوئے اسے ملک کے مستقبل کے لئے طویل مدتی خطرہ قرار دیا۔ رے نے ہاؤسٹن انسٹی ٹیوٹ میں ایک ویڈیو ایونٹ کے دوران بتایا کہ ’’ہمارے ملک کی اطلاعات اور املاک دانش اور ہماری معاشی زندگی کے لئے سب سے بڑی طویل مدتی خطرہ چین کی خفیہ اور معاشی جاسوسی ہے۔ یہ ہماری معاشی اورقومی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ امریکہ اب اس نقطہ پر پہنچ گیا ہے جہاں ایف بی آئی روزانہ ہر دس گھنٹے میں چینی جاسوسی سے متعلق نئے معاملے کھول رہی ہے۔ ڈائرکٹر نے بتایا کہ ’’فی الحال پورے ملک میں تقریباً 5,000 سرگرم جاسوس مخالف معاملوں میں سے تقریباً آدھے چین سے متعلق ہیں اور اس وقت، چین ضروری کورونا وائرس (کووڈ۔19) تحقیقی کام کرنے والے امریکی ہیلتھ تنظیموں، دوا کمپنیوں اور تعلیمی اداروں سے معاہدہ کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔‘‘


چینی معاشی جاسوسی معاملے پر بات کرتے ہوئے ایف بی آئی ڈائرکٹر نے بتایا کہ ’’اپنے اہداف کو حاصل کرنے اور امریکہ سے بہترین ہونے کے لئے چین یہ مانتا ہے کہ اسے جدید ٹیکنالوجی میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ لیکن تکلیف کی بات یہ ہے کہ انوویشن کے مشکل کام میں الجھنے کے بجائے چینی اکثر امریکی املاک، دانش کی چوری کرتے ہیں اور پھر اس کا استعمال بہت ساری امریکی کمپنیوں کے خلاف مقابلے کرنے کے لئے کرتا ہے۔ اس طرح چین دو مرتبہ دھوکہ دے چکا ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ’’وہ (چین) فوجی آلات سے لے کر ونڈ ٹربائنز تک اور چاول اور مکئی کے بیچوں تک سبھی پر پھر سے تحقیق کو انجام دینے پر اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔‘‘ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتے تناؤ کے درمیان ایف بی آئی ڈائریکٹر کا یہ بیان آیا ہے۔ اس بیان سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ اور بڑھنے کی امید ہے۔‘‘


واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کورونا وائرس وبا کے درمیان چین کی سب سے سخت تنقید کررہے ہیں اور اس عالمی وبا کے پھیلنے کے لئے مسلسل چین کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ اس درمیان وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کو بتایا کہ امریکہ مشہور ٹک ٹاک سمیت چین کے سبھی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔