طالبان کے تعاون سے امریکہ کا 31 اگست تک انخلا مشن ممکن: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ گزشتہ بارہ گھنٹوں میں 5600 فوجیوں کے ساتھ اور 6400 افراد اور 31 اتحادی طیاروں نے کابل سے اڑان بھری۔

امریکی صدرجو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدرجو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر طالبان اس کے آپریش کو متاثر نہیں کرتا ہے تو امریکہ اگست کے اواخر تک افغانستان سے اپنا انخلا مشن مکمل کر پائے گا۔ جو بائیڈن نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے تبصرے کے دوران کہا ’’ہم فی الحال 31 اگست تک انخلا مہم کو ختم کرنے کی رفتار پر ہیں۔ لیکن 31 اگست تک طالبان کے تعاون جاری رکھنے اور ان لوگوں کے لیے ہوائی اڈے تک رسائی کی اجازت پر منحصر کرتا ہے، جو باہر جا رہے ہیں اور ہماری کارروائیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو‘‘۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ گزشتہ بارہ گھنٹوں میں 5600 فوجیوں کے ساتھ اور 6400 افراد اور 31 اتحادی طیاروں نے کابل سے اڑان بھری۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست تک امریکہ نے 70700 افراد کو کابل سے باہر نکالنے میں مدد کی ہے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے وزہر خارجہ اینٹونی بلنکن کو آج یعنی بدھ کو امریکیوں کی تعداد کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے جو افغانسان میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔