امریکہ: کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5.40 لاکھ سے تجاوز، کیلیفوریا-نیو جرسی میں سب سے زیادہ متاثر

ریاستہائے متحدہ امریکہ، کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ اب تک کووڈ۔ 19 سے کیلیفورنیا میں 57342 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کورونا / آئی اے این ایس
امریکہ کورونا / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ- 19) سے شدید لڑائی لڑنے والا امریکہ میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 5.40 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس وبا نے امریکہ میں سخت بھیانک شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سے 2.97 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 540950 تک جا پہنچی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 29723741 ہوگئی ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ، کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ اب تک کووڈ۔ 19 سے کیلیفورنیا میں 57342 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی طرح نیو یارک میں 49335 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 47158 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ- 19 نے 32651 افراد نے جانیں گنوا دی ہیں۔ اس کے علاوہ ایلی نائس شہر میں 24758، نیو جرسی میں 24103 اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ مشی گن میں 16857 افراد، میساچوسیٹس میں 16803 اور جارجیا کے کورونا میں 18464 افراد ہلاک ہوئے۔ اہم بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔