’گھر گھر راشن اسکیم‘ پر روک کے خلاف کیجریوال نے طلب کیا جائزہ اجلاس

مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کی اس اسکیم پر گزشتہ روز قدغن لگا دی تھی، جو کہ 25 مارچ کو لانچ ہونی تھی

اروند کیجریوال، تصویر سوشل میڈیا
اروند کیجریوال، تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے راشن کی ڈور اسٹیپ ڈلیوری اسکیم (مکھیہ منتری گھر گھر راشن یوجنا) کے معاملہ پر جائزہ میٹنگ طلب کی ہے۔ میٹنگ میں غذا اور ترسیل کے وزیر بھی موجود رہیں گے۔ مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کی اس اسکیم پر گزشتہ روز قدغن لگا دی تھی، جو کہ 25 مارچ کو لانچ ہونی تھی۔

قبل ازیں، مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کے سیکرٹری غذائی ترسیل کو ایک خط لکھ کر کہا کہ اس منصوبہ کو شروع نہ کیا جائے۔ مرکز نے اس کے پیچھے فوڈ سکیورٹی ایکٹ کا حوالہ دیا۔ مرکزی حکومت کے مطابق، فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت مرکزی حکومت راشن فراہم کر دیتی ہے اس لئے اس منصوبہ میں دہلی حکومت تبدیلی نہ کرے۔ خیال رہے کہ دہلی کی کیجریوال حکومت اس منصوبہ کے لئے ٹینڈر بھی جاری کر چکی تھی اور 25 مارچ سے اس کو لانچ کیا جانا تھا۔


خیال رہے، کیجریوال حکومت نے کئی سرکاری منصوبوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے ڈور اسٹیپ ڈلیوری سہولیت شروع کی تھی۔ گزشتہ سال کورونا کے درمیان یہ سہولت شروع کی گئی تھی، جس کے تحت دہلی کے باشندگان 50 روپے کی معمولی فیس پر ڈرائیونگ لائسنس یا میرج سرٹیفکیٹ جیسے دستاویز گھر پر ہی حاصل کر سکتے تھے۔ اس منصوبہ کے بعد حکومت نے راشت کی ڈور اسٹیپ ڈلیوری شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Mar 2021, 8:29 AM