امریکہ نے دی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

انٹونی بلنکن نے کہا کہ ’’امریکہ پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں‘‘۔

شہباز شریف اور انٹونی بلنکن
شہباز شریف اور انٹونی بلنکن
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ ان کا تعاون جاری رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ اطلاع دی ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ ’’امریکہ پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں‘‘۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تقریباً 75 برسوں سے وسیع تر باہمی مفادات پر ایک اہم شراکت دار کے طور پر اپنے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان دونوں ممالک کے مفادات کے لیے ضروری ہے۔


قابل ذکر ہے کہ 9 اپریل کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کے سامنے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */