امریکہ الزام تراشی کی جگہ کورونا وبا سے لڑائی پر توجہ دے: چین

امریکہ میں چینی سفیر ایس تیانکائی کا کہنا ہے کہ اگر چین کو کورونا وائرس سے ہوئے نقصان کی تلافی کرنی ہوگی تو امریکہ کو بھی 2008 میں پیدا شدہ مالیاتی بحران کے لئے تلافی کرنی چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: چین کی جانب سے کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ پر قابو پانے کے متعلق سوالات کو درکنار کرتے ہوئے امریکہ میں چینی سفیر ایس تیانکائی نے امریکی حکومت کو الزام تراشی کا کھیل بند کر کے وبا سے نمٹنے کا مشورہ دیا ہے۔ خبر رساں ادارہ ژنہوا کے مطابق تيانکائی نے منگل کے روز واضح لفظوں میں کہا کہ چین پر الزام لگانا درست نہیں ہو گا، کیونکہ اس سے وبا کے خلاف جنگ کمزور ہو گی اور عالمی معیشت کو بحال کرنے میں تاخیر ہوگی۔

امریکہ میں چینی سفیر ایس تیانکائی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ چین کو کوسنے کا رجحان سیاسی فائدہ کے لئے کی جانے والی گندی سیاست ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وبا سے چین سب سے پہلے شکار ہونے والا ملک تھا۔ اس لئے چین کو اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سفیر نے کہا کہ اگر چین کو کورونا وائرس سے ہوئے نقصان کی تلافی کرنی ہوگی تو امریکہ کو بھی 2008 میں پیدا شدہ مالیاتی بحران کے لئے تلافی کرنی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔